سندھ کی بیٹی ام رباب کی وزیر موصلات مراد سعید سے ملاقات ۔
اسلام آباد، ملاقات میں ام رباب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد ، دادا اور چچا کو پیپلز پارٹی کے ایم پی اے سردار چانڈیو نے قتل کروایا ۔ پیپلز پارٹی کی قیادت قاتلوں کو مدد دے رہی ہے ۔
ام رباب کا مزید کہنا تھا کہ سندھ پولیس سیاسی طور پر استعمال ہوُرہی ہے ۔ قاتلوں نے سندھ پولیس سے ڈیل کر کے قتل میں نامزد ایک ملزم حوالے کیا ۔
پولیس کو قاتلوں اور ان کے سہولت کاروں کے سارے ٹھکانوں کا پتا ہے : پیپلز پارٹی کی قیادت میں سے کبھی کسی نے میرے سر پر ہاتھ نہیں رکھا الٹا میرے انصاف کی جدوجہد میں رکاوٹ پیدا کرتے ہیں ۔
لفٹ اسلام آباد گروپ کی جانب سے سندھ_کی_بیٹی ام رباب کو امن کا سفیر بنایا گیا اور بطور امن سفیر ام رباب کو امن ایوارڈ بھی دیا گیا جس کی تقریب اسلام آباد میں رکھی گئ جہاں سول سوسائیٹی سیاسی اور بیرو کریسی سے وابسطہ لوگوں نے شرکت کی .












