پاکستان شوبز انڈسٹری کی صفِ اول کی اداکارہ ماہرہ خان نے مداحوں کو اپنی صحت کے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی طبیعت میں پہلے سے کافی بہتری آئی ہے اور اُنہیں اُمید ہے کہ وہ بہت جلد ٹھیک ہوجائیں گی۔

باغی ٹی وی : گزشتہ دنوں عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہونے والی ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے تمام چاہنے والوں کے لیے خصوصی اسٹوری شیئر کی ہے جس میں انہوں نے سالگرہ پر پیغام بھیجنے والوں کا شکریہ ادا کیا-

ماہرہ خان نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ مجھے میری سالگرہ کے موقع پر ڈھیر سارے محبت بھرے پیغامات ، خطوط اور ویڈیو پیغام موصول ہوئے ہیں جنہیں دیکھ کر میں واقعی بہت خوش ہوئی ہوں۔

اداکارہ نے اپنی طبیعت کے حوالے سے کہا کہ الحمداللہ میری طبیعت بہتری کی طرف جارہی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ یہ آپ سب کی دُعاؤں کا نتیجہ ہے کہ اب میرے دل میں کورونا وائرس کے حوالے سے کوئی شک نہیں ہے اور مجھے اُمید ہے کہ میں بہت جلد مکمل طور پر ٹھیک ہوجاؤں گی۔

آخر میں ماہرہ خان نے محبت بھرے پیغامات اور دُعاؤں کے لیے اپنے تمام چاہنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ماہرہ خان کی سالگرہ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ماہرہ خان نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا تھا کہ اُن کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد اُنہوں نے خود کو گھر میں ہی آئسولیٹ کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ ماہرہ خان نے گزشتہ روز ہی اپنی 36ویں سالگرہ منائی ہے۔

Shares: