امید کرتے ہیں لبنان کی نئی حکومت مسائل میں گھرے شہریوں کا زیادہ خیال رکھنے والی ہوگی، مبشر لقمان
امید کرتے ہیں لبنان کی نئی حکومت مسائل میں گھرے شہریوں کا زیادہ خیال رکھنے والی ہوگی، مبشر لقمان
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق، سینئر اینکر پرسن اور صحافی مبشر لقمان نے لبنان کے بحران کے متعلق ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی حکومت سے امید کی جاتی ہےکہ وہ لبنان کے شہریوں کے مسائل کا حل سوچیںگے جو کہ مشکلات کی وجہ سے کافی متاثر ہوئے ہیں. پہلی حکومت کی طرح نہیں ہوگی جس نے مسائل میں گھری عوام کو بیچ میں چھوڑ دیا ہے امید کرتے ہیں کہ آنے والی حکومت ان مسائل زدہ لبنانیوں کے لیے زیادہ خیال رکھنے والی ہو گی .
Lebanon's politicians leave everyone in a lurch. Hope the new Government that comes in is for the people who have suffered immensely and deserve more responsible ones at the helm of affairs
— Mubasher Lucman (@mubasherlucman) August 10, 2020
واضح رہے کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں گزشتہ ہفتے ہونے دھماکوں کے بعد لبنان کی پوری حکومت نے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق لبنان میں دھماکوں کے بعد حکومت مخالف پر تشدد مظاہروں اور ہلاکتوں کے بعد لبنانی وزیراعظم حسن دیاب جلد ہی اپنی حکومت کے استعفے کاباقائدہ اعلان کریں گے۔خبر رساں ادارے کے مطابق لبنانی وزیراعظم بہت جلد قوم سے خطاب کرکے اس سے متعلق آگاہ گے۔
بیروت دھماکے پر مظاہرے ، لبنانی وزیر اعظم نے کابینہ سمیت استعفیٰ دے دیا