پاکستانی فلم اسٹار ریما خان کا کامیڈین اور کمپئیرعمر شریف کی جواں سالہ بیٹی کی موت پر گہرے رنج کا اظہار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریما خان نے عمر شریف کی جوں سالہ بیٹی کی موت پر سوشل میڈیا پر گہرے رنج کا اظہار کیا
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ ریما خان نے حرا کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ عمر شریف کی بیٹی حرا کی موت کی دلخراش خبر کا سن کر وہ انتہائی رنج میں مبتلا ہیں
ریما نے لکھا کہ حرا ایک حیرت انگیز شخصیت کی مالک بہت اچھی خاتون تھیں اگرچہ کہ وہ گردوں کے عارضے میں مبتلا تھیں لیکن نوجوانی میں ان کی موت کا تصور کرنا بھی مشکل ہے میں سمجھ سکتی ہوں کہ یہ وقت عمر شریف اور ان کی اہلیہ کے لیے کتنا مشکل ہے
انہوں نے حرا کے اہل خانہ کے لیے دعا کرتے ہوئے لکھا کہ میں اللہ سے عمر شتیف اور ان کی فیملی کے لئے دعا گو ہوں اللہ اہل خانہ کو یہ بڑا نقصان برداشت کرنے کے لیے صبر اور طاقت عطا کرے
یاد رہے کہ عمر شریف کی صاحبزادی حرا شریف گردوں میں انفیکشن کے مرض میں مبتلا تھیں اور لاہور کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھیں اس دوران ان کی موت ہو گئی گذشتہ روز حرا شریف کی نماز جنازہ قریبی مسجد میں ادا کی گئی جس کے بعد انہیں ماڈل ٹاؤن کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا