امہ نہیں سرحدیں مقدس ہیں، فواد چودھری کی ٹویٹ
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ امہ نہیں آپ کے لیے ملک کی سرحدیں مقدس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک طبقہ پاکستان سے زیادہ عرب اور ایران کے لیے فکر مند رہتا ہے لیکن نریندر مودی سے ان ممالک کے تعلق میں ایک سبق ہے کہ اپنی قوم سے بڑھ کر کچھ نہیں ہوتا ہے۔
پاکستان میں ایک طبقہ پاکستان سے زیادہ عرب اور ایران کیلئے فکرمند رہتا ہے، نریندر مودی سے ان ممالک کے تعلق میں ان لوگوں کیلئے سبق ہے کہ اپنی قوم سے بڑہ کر کچھ نہیں،امہࣿ نہیں آپ کے ملک کی سرحدیں مقدس ہیں، آپ کی عیدیں ہوں یا پالیسیاں اپنی سرحدوں کو مقدس جانیں اگر مضبوط قوم بننا ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 25, 2019
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیرنے زور دے کر کہا کہ آپ کی عیدیں ہوں یا پالیسیاں، اپنی سرحدوں کو مقدس جانیں۔
یہ واضح نہیں کیا کہ یہ بیان عرب امارات کے مودی کو دیے جانے والے ایوارڈ کے تناظر میںہے یا کہ اس کا کوئی اور مقصد ہے.البتہ مودی کو ایوارڈ دیے جانے پر دنیا میں یہ بحث چل رہی ہے کہ اس وقت یہ ایوارڈ مسلمانوں کے لیے کوئی اچھا شگون نہیںچھوڑے گا.