ایک سال سے تنخواہ نا ملنے پرروزنامہ ” امّت "کے صحافی کی خود سوزی

0
37

کراچی :ایک سال سے تنخواہ نا ملنے پر امت کے صحافی کی خود سوزی ،باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان کی صحافت میں ایک معروف نام روزنامہ امت کا ہے جہاں‌ اس وقت یہ صورت حال ہےکہ ورکروں کو تنخواہیں نہیں مل رہیں‌اورورکرز جس تنگدستی اورفقرمیں وقت گزاررہے ہیں ، خودسوزی کی بھی اطلاع ہے

باغی ٹی وی کے مطابق روزنامہ امت کے ایک ورکرنے آج شام چھ بجے ایک ورکرکی طرف سے خودسوزی کی کوشش کی گئی جسے وہاں پرموجود لوگوں نے بڑی جدوجہد کے بعد خود سوزی سے بچا لیا ، اس موقع پروہاں موجود بڑی تعداد میں افراد نے روزنامہ امت کی طرف سے ورکروں کوتنخواہیں نہ دینے پرشدید مذمت کی

اطلاعات یہ ہیں کہ اس ورکرکو پچھلے ایک سال سے تنخواہ نہیں مل رہی اوراس امید کے ساتھ یہ ورکرامت اخبارسے منسلک رہا کہ اس کو پچھلے مہینوں کی تنخواہیں دی جائیں گی .لیکن روزنامہ امت کی طرف سے یہ تمام وعدے بھی جھوٹے نکلے

ذرائع کے مطابق یہ معاملہ ایک ورکرکے ساتھ نہیں بلکہ اکثرورکرز کے ساتھ یہ کھیل کھیلا گیا ، جس کی وجہ سے صحافی بہت پریشان ہیں اوراسے سے پہلے بھی صحافی ورکروں کی طرف سے خودی سوزی کی کوشش کی گئی

دوسری طرف اطلاعات کے مطابق روزنامہ امت کی مینجنمٹ کیطرف سے ورکروں کی تنخواہیں دینے کے حوالے سے ابھی تک کوئی وعدہ نہیں کیا گیا، صحافی ورکروں کا کہنا ہےکہ یہ دین کےنام پرجس لوٹ مارکرکروڑوں اربوں روپے کی جائیدادوں کے مالک بن چکے ہیں‌ان کو اپنے ورکروں کی چند ماہ کی تنخواہیں روکتے ہوئے شرم آنی چاییے تھی

اطلاعات کے مطابق روزنامہ امت کےصحافی ورکروں کا کہنا ہےکہ اگرانتظامیہ اورمالکان نے ہماری تنخواہیں نہ دیں‌تو پھر ہمارے پرخودسوزی کے علاوہ کوئی حل نہیں اورپھرہم بتائیں گے کہ یہ دین کےنام پرکیسے لوٹتے ہیں اوراب ان کی مالی حالت کیا ہے

Leave a reply