سٹیج کے معروف فنکار مقصودانورالمعروف جانو بابا کی ٹانگ کٹ گئی ہے وہ بہت سارے پراجیکٹس کررہے تھے لیکن شوگر کے باعث ڈاکٹروں نے ان کی ٹانگ کاٹ دی ہے. جانو بابا کے گھر ان کے قریبی دوست تیمارداری کے لئے جا رہے ہیں. ان کے ساتھیوں نے جانو بابا کی ٹانگ کٹنے پر نہایت دکھ اور تکلیف کا اظہار کیا ہے. کچھ دن میں ان کے لئے ایک چیرٹی شو بھی کیا جا رہا ہے جس کے مہمان خصوصی اداکار راشد محمود ہوں گے. ماہ نورسمیت سٹیج کے دیگر ان کی تیمارداری کے لئے ان کے گھر تشریف لا چکے ہیں.
اس حوالے سے جانوبابا کا کہنا ہے کہ ”میرے ساتھی فنکار مجھ سے ملنے اور ٹانگ کے کٹ جانے پر دکھ کا اظہار کرنے کے لئے میری رہائشگاہ پر آرہے ہیں”،جانو بابا نے کہا کہ میں اپنے بھائی افتخارٹھاکر کی آمدکے لئے بھی پرامید ہوں کہ جیسے ہی ان کو میری ٹانگ کے کٹ جانے کا علم ہوگا وہ بھی ضرور میری عیادت کرنے آئیں گے۔یاد رہے کہ جانو بابا گزشتہ دو دہائیوں سے شوبز سے وابستہ ہیں، بیماری کے ساتھ ساتھ ان کی مالی حالت بہت اچھی نہیں ہے لہذا وہ فنکاروں سے اپیل کررہےہیں کہ میری مدد کی جائے .