مزید دیکھیں

مقبول

پاکستانی طالبعلم کا اعزاز، موسیٰ ہراج آکسفورڈ یونین کے صدر منتخب

کبیروالا سے تعلق رکھنے والے پاکستانی طالب علم موسی...

صحافی کی سوشل میڈیا پر تضحیک کرنے پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

قصور سوشل میڈیا پر صحافی کی تضحیک کرنے پر پیکا...

ملک ناقابل تسخیربنایا نواز شریف تیرا شکریہ،تجزیہ :شہزاد قریشی

دو کالم،،،،،،،،،،،،،،تجزیہ ،،،،،،،،،،،،،،،،،تصحیح شدہ امریکہ کی بدلتی پالیسی،یورپ سمیت دنیا...

سیف علی خان اور کرینہ کپو ر میں طلاق کی پیشگوئی

بالی وڈ کی مشہور جوڑی، سیف علی خان...

حافظ آباد:ڈی پی او کی تھانہ ونیکی تارڑ میں کھلی کچہری، موقع پر احکامات

حافظ آباد،باغی ٹی وی (خبرنگارشمائلہ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حافظ...

امپائر علیم ڈار اور دیگر امپائر ٹرافی کے ساتھ

امپائر علیم ڈار اور دیگر امپائر ٹرافی کے ساتھ
باغی ٹی وی : پاکستان کے فخر اور آئی سی سی کے مایہ ناز امپائر علیم ڈار امپائر آف دی ایئر نے امپائر آصف یعقوب کو ٹرافی پیش کی ان کے ہمراہ دیگر عملہ اور امپائر بھی موجود تھے . اس سلسلےمیں پنڈی سٹیڈیم میں تقری رو نما ہوئی جس میں دیگر امپائر حضرات نے بھی شرکت کی .


علیم ڈار نے 2000 میں اپنے شہر گوجرانوالہ میں پہلا ون ڈے میچ سُپروائز کیا تھا، اب تک وہ اس فارمیٹ میں 209 میچز میں امپائرنگ کرچکے ہیں۔

جنوبی افریقا کے امپائر روڈی کرٹزن نے 1992 سے 2010 کے درمیان 209 ون ڈے میچز سُپر وائز کیے تھے۔اس ریکارڈ کو حاصل کرنے کے بارے میں اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے علیم ڈار نے کہا کہ ٹیسٹ اور ون ڈے میں امپائرنگ کی لسٹ میں ٹاپ پر آنا اُن کے لیے بڑا اعزاز ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب اُنہوں نے انٹرنیشنل امپائرنگ شروع کی تھی تو کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ یہ اعزاز بھی حاصل پائیں گے۔

علیم ڈار نے کہا کہ وہ امپائرنگ کے ہر لمحے سے لطف اندوز ہوئے ہیں، اس اعزاز پر وہ اپنی فیملی، آئی سی سی، پاکستان کرکٹ بورڈ اور دیگر افراد کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اُن کو سپورٹ کیا۔