عمرہ سیزن کب سے شروع ہورہا ہے؟ جانئے

0
84

جدہ (اے پی پی) سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ عمرہ سیزن کا آغاز یکم محرم الحرام سے ہوگا، گزشتہ سیزن کے مقابلے 18فیصد زائرین زیادہ آئیں گے.

تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے نئے عمرہ سیزن کے لئے نئی اسکیموں کا اعلان کردیا۔ اس سال عمرہ سیزن کا آغاز یکم محرم 31اگست سے ہوگا۔ حجاج کرام کا آخری قافلہ 14ستمبر کو واپس معتلقہ ممالک روانہ ہوگا۔ وزیر حج ڈاکٹر محمد نے جدہ میں وزارت کے زیر انتظام حج و عمرہ فورم کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ نئے عمرہ سیزن کی تمام تیاریاں مکمل کرلیں۔ سیکرٹری عمرہ ڈاکٹر عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ نئے عمرہ سیزن کی حکمت عملی عمرے پر آنے والوں کیلئے عمدہ خدمات پیش کرنے کی ہے۔ نئے عمرہ سیزن میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 18فیصد افراد زیادہ آئیں گے۔ عمرہ کمپنیوں کو زائرین کا سفر یادگار بنانے کے لئے ترغیبات دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سیزن میں7ملین سے زائد افراد عمرے کے لئے پہنچے تھے۔ سیکرٹری عمرہ وزان نے مزید کہا کہ نئی حکمت عملی سعودی وژن 2030کی روشنی میں تیارکی گئی ہے اس کا ہدف 2030تک عمرے پر آنے والوں کی تعداد 30 ملین تک پہنچانا ہے۔

Tagsbaaghi

Leave a reply