گلوکارہ آئمہ بیگ جو گزشتہ چند ہفتے خاصی تنقید کا نشانہ بنی رہی ہیں ان کی کسی غیر ملکی کے ساتھ گفتگو کی آڈیو ٹیپ منظر عام پر آنے کے بعد آئمہ بیگ کافی پریشان رہیں۔ آئمہ بیگ نے اس کے بعد چند دن تک خاموشی اختیار کئے رکھی اور اب انہوں نے اپنے والد کے ساتھ چند تصاویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی ہیں۔ آئمہ بیگ سعودی عرب میں موجود ہیں اور عمرہ کی ادائیگی اپنے والد کے ہمراہ کرنے کےلئے گئی ہیں ۔ انہوں نے جب یہ تصاویر شئیر کیں تو سوشل میڈیا صارفین نے ان کو لیا آڑھے ہاتھوں اور کہا کہ آپ کے جسم پر تو ٹیٹیو ز بنے ہوئے ہیں آپ کی نماز یا
عمرہ کیسے ہو سکتا ہے۔ آئمہ بیگ نے خلاف توقع بہت ہی پر سکون انداز میں جواب دیا کہ وہ میرا اللہ ہے اور ا س نے ہی مجھے عمرہ کی ادائیگی کے لئے اپنے گھر بلایا ہے۔ آئمہ بیگ نے عمرہ کی ادائیگی کے دوران جو تصویر شئیر کی اس کا کیپشن لکھاکہ میں اپنا فون چارج رکھوں گی اور اس طرح کی تصویریں شئیر کرتی رہوں گی ۔ آئمہ بیگ کو حجاب میں لپٹی دیکھ کر بہت سارے لوگوں نے ان کی تعریف بھی کی اور کہا کہ اللہ تعالی ان کی دعائیں قبول فرمائیں۔