مزید دیکھیں

مقبول

عمرہ زائرین کے لئے نئی ہدایات جاری

مکہ: سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں سونے والوں کے لیے وارننگ جاری کر دی۔

باغی ٹی وی: میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی وزارت کی طرف سے عمرہ زائرین کو متنبہ کیا گیا ہے کہ مسجد حرام اور مسجد نبویﷺ میں سونے سے گریز کریں کیونکہ ان مساجد میں سونے کی اجازت نہیں ہے۔

وزارت کی طرف سے اپنے آفیشل ایکس اکاﺅنٹ پر ایک پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ’ضیوف الرحمن (حجاج کرام اور عمرہ زائرین) سے ہمیں امید ہے کہ وہ مسجد حرام اور مسجد نبویﷺ کی راہداریوں میں، نماز ادا کرنے کے مقامات اور معذور افراد کے لیے ہنگامی گاڑیوں کے راستے میں لیٹنے یا سونے سے گریز کریں گے۔

لاہور: نیب کے دو جعلی افسران گرفتار، ملزمان کے قبضہ سے حساس اداروں کے جعلی …

قبل ازیں سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کی طرف سے مسجد حرام میں آنے والے نمازیوں اور عمرہ زائرین کو متعدد اہم ہدایات جاری کی گئی تھیں،وزارت حج نے زائرین پر زور دیا کہ وہ کسی ایک جگہ پر رش نہ کریں اوربھگدڑ نہ مچائیں عمرہ کی ادائی کے دوران خواتین اور بزرگوں کو ترجیح دیں حج اور عمرہ نے نظم و ضبط برقرار رکھنے اور اپنی باری کا انتظار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے زائرین پر زور دیا کہ وہ سکیورٹی والوں کے ساتھ تعاون کریں۔

اہم مواقعوں پر بشری بی بی کی سیاسی معاملات میں مداخلت تباہ کن ثابت ہوئی،سینئیر …

دریں اثنا سعودی عرب میں وزارت حج اور عمرہ نے عمرہ کی ادائی کے لیے الیکٹرانک ویزا کے اجراء کے آغاز کا اعلان کیا تھا،سعودی عرب کی وزارت حج اورعمرہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ ’ای ویزہ‘ کے اجرا کا مقصد دنیا کے مسلمانوں کو عمرہ کی ادائی کی سعادت کے لیے زیادہ معیاری سہولیات فراہم کرنا اور مملکت کے 2030 کے اہداف کےحصول کی طرف پیش رفت کرنا ہے۔

شہریوں کو وقت پر گاڑیاں فراہم نہیں کی گئیں،پی اے سی

وزارت نے وضاحت کی تھی کہ "نسک” پلیٹ فارم کے ذریعہ الیکٹرانک ویزا جاری کرنے کے لیے درخواستیں جمع کروانے کی خاطر ttps://www.nusuk.sa/ar/about پورٹل کو استعمال کرنا ہوگا۔ تاہم عمرہ کی ادائی کے لیے یہ درخواستیں محرم 1445ھ کے بعد کے ایام کے لیے دی جا سکتی ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ’نسک‘ پلیٹ فارم سے پوری دنیا کے مسلمانوں کی مکہ اور مدینہ کی زیارت کی آسانی اور سہولت کے لیے خدمات انجام دے رہی ہے۔