میانمار انتظامیہ کے مسلمانوں کے خلاف مظالم کی اقوام متحدہ کی جانب سے شدید مذمت

0
37

ںیویارک:میانمار انتظامیہ کے مسلمانوں کے خلاف مظالم کی اقوام متحدہ کی جانب سے شدید مذمت،اقوام متحدہ کی جنرل کمیٹی نے میانمار انتظامیہ کے مسلمانوں کے ساتھ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرنے والی ایک مسودہ قرار داد کی منظوری دے دی ہے۔

میانمار انتظامیہ کی رخائن مسلمانوں سمیت علاقے کی دیگر اقلیتوں کے ساتھ مظالم، زبردستی اور بلا جواز گرفتاریوں کی طرح کی کاروائیوں پر نکتہ چینی کرنےوالی مسودہ قرارد اد میں انتظامیہ کو ان معاملات کے حوالے سے لازمی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

قانونی طور پر کوئی وقعت نہ ہونے والی مذکورہ قرار داد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے میانمار حکومت کے حقوق انسانی کی پامالیوں کے معاملے پر موقف اور نظریے کی عکاس ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل کمیٹی میں کل ہونے والی رائے دہی میں مذکورہ قرار داد کے حق میں 134 جبکہ اس کے برخلاف 9 ووٹ پڑے۔

Leave a reply