اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا دورہ پاکستان طے، شیڈول جاری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل16سے 19فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیکریٹری جنرل یواین پاکستان میں افغان مہاجرین سے متعلق عالمی کانفرنس میں شرکت کریں گے، سیکریٹری جنرل یواین وزیراعظم،صدرمملکت اوروزیرخارجہ سے ملاقاتیں کریں گے،اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل عالمی کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیکریٹری جنرل لاہوراورگردوارہ کرتاپورصاحب کادورہ بھی کریں گے،

پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کے قیام کے 40 سال مکمل ہونے پربین الاقوامی کانفرنس 17 اور18 فروری کوہوگی۔ وزیراعظم عمران خان کانفرنس کاافتتاح کریں گے،کانفرنس میں20ملکوں سےاعلیٰ حکام اور وزراء شریک ہوں گے، اسلام آباد میں منعقدہ رفیوجی سمٹ میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے نمائندگان بھی شریک ہوں گے۔

Shares: