اقوام متحدہ کے عالمی دن پر یواین کے سیکرٹری جنرل نے دیا کیا پیغام؟ اہم خبر

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئٹرز نے کہا ہے یو این کے بڑے مقاصد میں عالمی امن و سلامتی برقرار رکھنا ،انسانی حقوق کا تحفظ ، انسانی امداد کی فراہمی اور بین الاقوامی قوانین کو سر بلند رکھنا ہے،

نواز شریف بیرون ملک "اڑان” بھرنے کے لئے تیار

اقوام متحدہ ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئٹرز نے کہا ہے عالمی ادارہ ہر طرح کی منافرت کے خاتمہ اور لوگوں کے حقیقی مسائل کے حل کے لئے پرعزم ہے۔ اقوام متحدہ کے منشور کی منظوری کے 74ویں سال کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہ یواین چارٹر اب بھی ہماری ایک مشترکہ اخلاقی بنیاد ہے، ہم ہرطرح کی منافرت سے انکار اور انسانی حقوق اور صنفی مساوات کے فروغ کے لئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ 1948ء سے ہر سال 24 اکتوبر اقوام متحدہ کے دن کے طور منایاجاتا ہے اور 1971ء کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے تجویز دی تھی کہ رکن ممالک یہ دن عام تعطیل کے طور پر منائیں۔ اقوام متحدہ کے بڑے مقاصد میں عالمی امن و سلامتی برقرار رکھنا ،انسانی حقوق کا تحفظ ، انسانی امداد کی فراہمی اور بین الاقوامی قوانین کو سر بلند رکھنا شامل ہے،

مریم نواز والد سے مل کر رو پڑیں،نواز شریف نے کیا کہا؟

وزیراعظم نے مریم کو نواز سے ملاقات کی اجازت کس کے دباؤ پر دی؟

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہم عالمگیریت اور جراتمندانہ موسمیاتی ایکشن کے لئے کام کر رہے ہیں اور جنگ زدہ علاقوں میں کروڑوں لوگوں کی جانیں بچانے کے لئے امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی امن کے لئے کام کررہے ہیں ۔یو این ڈے کے پروگراموں میں نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں جنرل اسمبلی اندر ایک لائیوکنسرٹ ، پیرس میں یونیسکو کے ہیڈ کوارٹرز میں ایونٹس اور پائیدار شہروں سے متعلق ایک کانفرنس بھی شامل ہے ۔

Comments are closed.