اقوام متحدہ کا پشاورمیں دہشتگرد حملے میں جانی نقصان پردکھ کا اظہار

0
44

نیویارک: اقوام متحدہ نے پشاورمیں مسجد پرحملے میں جانی نقصان پردکھ اورافسوس کا اظہارکیا ہے۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل جناب انتونیو گوتیرس نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کو ٹیلی فون کر کے پشاور میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے اور معصوم جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

سیکریٹری جنرل نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے لئے ذاتی طور پر صدمہ کا باعث ہے کیونکہ وہ پشاور کو اچھی طرح جانتے ہیں اور وہاں کے لوگوں کے بہترین سلوک سے آگاہ ہیں۔

پشاورمیں شہریوں ، نمازیوں پرخودکُش حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں :افغان طالبان

انتونیوگوتریس نے پشاورواقعے پرپاکستان کی حکومت، قیادت اورعوام سے اظہارتعزیت کیا –

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے پاکستان کے ساتھ تعزیت اور اظہار یکجہتی پر سیکریٹری جنرل کا شکریہ ادا کیا۔

قبل ازیں افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹ کرتے ہوئے پشاور بم دھماکے کی شدید مذمت کی تھی ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھاکہ شہریوں اور نمازیوں پر حملے کا کوئی جواز نہیں، پشاور دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے واقعے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ پشاور کے قصہ خوانی بازار کے علاقے کوچہ رسالدار کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں امام ارشاد خلیلی سمیت 56 شہید ہو گئے۔

پشاوردھماکا:دہشتگرد کہاں سےآئےتمام معلومات موجود ہیں:وزیراعظم کی شہدا اورزخمیوں کے ورثا سے تعزیت

پشاور کے قصہ خوانی بازار میں نمازِ جمعہ کے دوران دو حملہ آور جامع مسجد کے گیٹ پر آئے اور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار موقع پر شہید ہو گئے۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد جامع مسجد میں داخل ہوئے، جس کے بعد مسجد میں دھماکا ہوا۔

ترجمان ایل آر ایچ پشاور کے مطابق کوچہ رسالدار دھماکے میں56 افراد شہید ہوئے جبکہ 194 زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں کچھ کی حالت تشویشناک ہے، شدید زخمیوں کو بروقت طبی سہولیات فراہم کی گئی، بڑی تعداد میں ڈاکٹروں اورنرسوں نےعلاج فراہم کیا۔

پولیس حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کرلئے گئے۔ دھماکے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ پشاور کے تین بڑے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ جبکہ سیکورٹی بھی ہائی الرٹ کر دی گئی۔

حکومت خیبر پختونخوا کے ترجمان بیرسٹر محمد سیف نے تصدیق کی کہ مسجد کے اندر ہونے والا دھماکا خودکش تھا جس میں دو حملہ آور ملوث تھے۔

پیٹرول سستا،ایل پی جی 28،گھی 60 روپیہ فی کلو مہنگا

Leave a reply