اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمشنرکو پاکستان نے کشمیر بارے لکھا خط

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمشنرکے نام کشمیر کی موجودہ صورتحال اور بھارتی مظالم پر خط لکھ دیا

کرشنا جنم دن کے موقع پر ہندو منائیں گے پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ خط میں مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی مخدوش صورت حال بارے بتایا گیا ہے،خط میں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے حوالہ سے بھی بتایا گیا ہے،

بھارت کے ساتھ جنگ میں پاکستان کو کسی کی مدد کی ضرورت نہیں، بھارت کے ہوش اڑا دینے والی خبر آ گئی

وزارت خارجہ کے مطابق خط میں بھارت کے یکطرفہ اقدام کے نتائج بارے آگاہ کیا گیا ہے ،یواین ہائی کمشنرکوپاکستانی کی گہری تشویش بارےآگاہ کیا گیا ہے، خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدام اقوام متحدہ چارٹرکی خلاف ورزی ہے،بھارتی اقدام سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے.

مودی کے خلاف وزیراعظم عمران خان کا بڑا اعلان، کیا کہا؟ بھارت ہوا پریشان

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کو خط میں فالس فلیگ آپریشن کا ذکر کیا،لوگ جان ہتھیلی پر رکھ کر باہر نکلنے کا ارادہ کرچکے ہیں ،انسانی حقوق کی تنظیموں کی توجہ اس جانب دلانا چاہتا ہوں،میڈیا کے ذریعے اپنا پیغام دنیا کو پہنچانا چاہتا ہے . کشمیری مجبوراً حالات اپنے کنٹرول میں لینے کی کوشش کررہے ہیں،بھارت قتل عام کی جانب بڑھ رہا ہے، اسے روکنا ہوگا ،میں نے ابھی جاپان کے وزیر خارجہ سے بات کی ہے،میں نے جاپان کے وزیر خارجہ کو بتایا ہے کہ کس طرح بھارت پروپیگنڈا کر رہا ہے ،بھارت پروپیگنڈا کر رہا ہے اور غلط خبریں دے رہا ہے،دنیاکو نوٹس لینا چاہیے ،آج سری نگر میں کشمیری خواتین ، بچے اور بوڑھے اقوام متحدہ کے دفتر پہنچ کر احتجاج کریں گے

کرفیو توڑ کر کشمیری باہر نکل آئے، بھارتی فوج کی فائرنگ سے دو کشمیری شہید

 

بھارت کشمیر میں نیا ناٹک رچانے والا ہے،دنیا نوٹس لے، شاہ محمود قریشی

 

عالمی برادری کو خبردار کرتا ہوں کہ بھارت جھوٹا آپریشن کر سکتاہے، وزیراعظم

Comments are closed.