اسرائیل فلسطینیوں کا مجرم، قیمت چکانا ہوگی، ترک وزیرخارجہ کا خطاب:واشنگٹن اورتل ابیب کوتکلیف

0
81

نیویارک: اقوام متحدہ اجلاس: اسرائیل فلسطینیوں کا مجرم، قیمت چکانا ہوگی، ترک وزیرخارجہ کا خطاب:واشنگٹن اورتل ابیب کوتکلیف ،اطلاعات کے مطابق اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کا مجرم ہے، اُسے اپنے جرائم کی قیمت چکانا ہوگی۔

فلسطین کی صورت حال پربلائے جانے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترک وزیرخارجہ نے فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم پر عالمی برادری کو جھنجھوڑ ڈالا۔

 

 

ترک وزیر خارجہ نے فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’اسرائیل نے غزہ کو دنیاکی سب سےبڑی کھلی جیل میں تبدیل کردیا ہے جہاں انسانیت سوز مظالم ڈھائے جارہے ہیں، اسرائیلی ظلم وبربریت کی جتنی بھی مذمت کی جائےکم ہے، اس معاملے میں اقوامِ متحدہ بھی کردار ادا کرنے میں ناکام ہوگیا ہے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کامجرم ہے، اُسے اپنے جرائم کی قیمت ہر صورت ادا کرنی ہوگی‘۔ ترک وزیرخارجہ نے کہا کہ فلسطینیوں کی حفاظت کی ذمہ داری عالمی برادری کی ہے، اُن کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے، ہمیں فلسطینیوں کی قانونی، اخلاقی ضرورتیں پوری کرناہوں گی

Leave a reply