اقوام متحدہ نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خوفناک صورت حال پر فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

باغی ٹی وی : جنیوا میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندوں کا کہنا تھا کہ اگر بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کی تحقیقات نہیں کرتا تو عالمی برادری کو آگے بڑھ کر یہ قدم اٹھانا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے بھارت کو لکھے گئے خطوط کا کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ انہوں نے تحقیقات کے لیے بھارت سے انسانی حقوق کے کمیشن کے دوروں کا شیڈول بھی جلد جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔

ادھر سپین کے شہر بارسلونا میں بھارتی قونصل خانہ کے باہر شدید احتجاج کیا گیا ہے۔ شرکا نے کشمیر اور پاکستان کے پرچم لہراتے ہوئے بھارتی قونصلیٹ کے باہر مارچ کیا۔

شرکا کا کہنا تھا کہ 70 سال پہلے جو کشمیری پیدا ہوا تھا، وہ اپنی پیدائش سے لے کر اب تک قید میں ہی ہے۔ کشمیر کی آزادی تک بھارت کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے۔

ہانگ کانگ میں بھی یوم استحصال پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بس ریلی نکالی گئی۔ ڈبل ڈیکر بس کی چھت پر کشمیر کے جھنڈے لہرائے گئے اور کشمیری ترانے بجتے رہے۔ پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کا کہنا تھا کہ بھارتی مظالم کو سورج غروب ہونےکو ہے، بہت جلد کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔
واضح رہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر پچھلے سال 5 اگست سے خصوصی حیثیت کو ختم کر کے اس کو بھارت کی ریاست قرار دیا ہے . جس کے بعد کشمیری اپنے بہت سے حقوق سے محروم ہو گئےہیں اور کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی ہے . جس پر پاکستان نے بہت ز یادہ احتجاج کیا اور پہلی بار دنیامیں کشمیر پر توجہ کی گئی

Shares: