اقوام متحدہ نمائندے میں کرونا کی تشخیص،بیلجیئم میں سکولز بند،متعدد ممالک میں کھیلوں کے مقابلے منسوخ

0
29

اقوام متحدہ نمائندے میں کرونا کی تشخیص،بیلجیئم میں سکولز بند،متعدد ممالک میں کھیلوں کے مقابلے منسوخ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی دنیا بھر مین تباہ کاریاں جاری ہیں،اقوام متحدہ میں فلپائن کے نمائندے میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،

بیلجیئم نے کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر تمام ریسٹورنٹ اور سکولز بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے،دنیا بھر میں کھیلوں کے مقابلے کینسل کر دیئے گئے ہیں،امریکہ میں کروناوائرس کے مریضوں کی تعداد ایک ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے جس کے بعد دفاتر اور تعلیمی ادارے بند، کاروباری سرگرمیاں محدود کر دی گئی ہیں، کھیلوں کے مقابلے ملتوی اور ثقافتی تقریبات منسوخ کی جا رہی ہیں، امریکہ میں کرونا وائرس کے بعد نیو یارک سمیت متعدد ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے، ٹرمپ نے یورپ سے آنے والوں پر پابندی عائد کر دی ہے.

دوسری جانب الجیریا کے وزیر کھیل و امور نوجوان نے اعلان کیا ہے کہ کرونا وائرس کا پھیلا روکنے کی کوشش کے طور پر تمام مقامی مقابلے بند سٹیڈیمز میں ہوں گے جبکہ ملک میں منعقد ہونے والے تمام عالمی مقابلے ملتوی کر دئے گئے ہیں۔

الیجیریا کے صدر عبدالماجد تیبون کی ہدایات کے مطابق 31مارچ تک کھیلوں کے تمام مقابلے شائقین کے بغیر منعقد کرنا ضروری ہیں۔ا لجیریا میں شیڈول کئے گئے عالمی مقابلے بھی ملتوی کر دئے گئے ہیں الجیریا میں کرونا وائرس سے متاثرہ مصدقہ مریضوں کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔

کرونا کا پنجاب میں کوئی مریض نہیں،پنجاب میں میڈیکل ایمرجنسی ڈکلیئرکر دی ہے، یاسمین راشد

کرونا کا خدشہ، چکن کی قیمت دس روپے فی کلو ہونے پر پولٹری مالکان نے 6 ہزار مرغیوں کو زندہ دفنا دیا

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

خیال رہے کہ اب تک پاکستان میں کورونا وائرس کے 21 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے کراچی میں 15، اسلام آباد میں 2 جب کہ گلگت بلتستان 3 اور بلوچستان سے ایک  کیس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ان مریضوں میں سے سب سے پہلے سامنے آنے والے کراچی کے یحییٰ جعفری نامی نوجوان کو صحت یابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے جب کہ باقی تمام متاثرہ افراد زیر علاج ہیں

Leave a reply