مسئلہ فلسطین و کشمیر،اقوام متحدہ و مسلم امہ کا "مجرمانہ”کردار.تجزیہ: شہزاد قریشی

0
70
qureshi

اقوام متحدہ کے وجود پر مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر سب سے بڑا سوالیہ نشان ہیں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ اسلامی ممالک جواب صرف نام نہاد اُمہ ہے اس پر بھی سوالیہ نشان ہے؟ اگر اقوام متحدہ کا اور مسلم اُمہ کا کوئی وجود ہوتا تو کشمیر اور فلسطین میں بے گناہ لوگوں کا قتل عام نہ ہوتا ، ان مسئلوں کا حل کرنے کاکردار کسی نے بھی کیا ۔اسلامی ممالک کے حکمران لاغر اور مفلوج ہیں۔ جبکہ اقوام متحدہ کسی مسئلے کو حل کرنا اس کے بس کی بات ہی نہیں رہی۔ دنیا کی پانچ بڑی طاقتوں کی ویٹو اور ایسے ہی ہے جیسے ان کے ہاتھوں میں کوئی پستول ہو ، جہاں ان کے مفادات سے کسی مسئلہ کا حل ٹکرائو کھاتا ہے وہاںیہ اقوام متحدہ کی کنپٹی پر یہ اوزار رکھ کر اس سے اپنی بات منواتے ہیں۔ کشمیر جیسے اور فلسطین جیسے مسائل انہی طاقتوں کے مفادات کے لئے پیدا کئے گئے تھے۔ انہی طاقتوں کی محکوم اقوام متحدہ بھلا کیسے اور کیونکر حل کروائے گی ؟ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر تنازع پر تین جنگیں ہو چکی ہیں مذاکرات کے لامتناہی دھارے اور سربراہی ملاقاتیں ہمیشہ ناکام ہی رہیں۔ مسلم حکمران ان معاملات سے لاتعلق نظر آتے ہیں۔ کشمیر اورفلسطین میں خونریزی جاری ہے۔

ہماری پاک فوج اور قومی سلامتی کے اداروں نے سرحدوں کی حفاظت کے لئے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ سچ بات یہ ہے کہ ایٹمی قوت کا حامل ایک اسلامی ملک عالمی سیاسی کھلاڑیوں کو ہضم نہیں ہوتا پاک فوج اور جملہ ادارے اپنی سلامتی اور وقار پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرتے ۔ ہمارے فوجی وطن عزیز کے لئے اپنی جان قربان کرنے کو ہر دم تیار رہتے ہیں۔ میں اگر خط پوٹھوہار کا ہی ذکر کروں کوئی ایسا گائوں نہیں جسے کسی شہید کے مسکن ہونے کا اعزاز حاصل نہیں اور کتنے ہی مستقبل کے شہداء جو اس وقت ملک کے مختلف محاذوں پر داد شجاعت دے رہے ہیں۔

آج کے ملکی حالات کو دیکھ کر کبھی کبھی یہ محسوس ہوتاہے کہ کوئی نہ کوئی عالمی سازش ہو رہی ہے کہ پاکستان کو اس قدر کمزور کردیا جائے کہ پاکستان بھارت کو آنکھیں نہ دکھا سکے۔ گذشتہ پنجاب پولیس نے شہداء کا دن منایا گیا ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے انگنت قربانیاں دی ہیں پنجاب پولیس کے سینکڑوں نوجوانوں اور افسروں نے قربانیاں د ی ہیں۔ پنجاب پولیس کے سینکڑوں نوجوانوں اور افسروں نے قربانیاں د ی پاک فوج اور جملہ اداروں کے ساتھ مل کر دہشت گردی کا خاتمہ کیا پولیس کے شہید ہونے والے نوجوان بھی ہیرو ہیں۔ یہ ہمارے وہ ہیرو ہیں جنہوں نے ہمارے کل کے لئے اپنا آج قربان کردیا۔

Leave a reply