جنیوا: امریکہ نے جو مظالم شام میں ڈھائے ان کی مثال نہیںملتی ، اقوام متحدہ نے شام میں امریکی اتحاد کے حملوں کو جنگی جرائم کے مترادف قرار دیا ہے
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شام میں امریکی سربراہی والے اتحاد کے فوجیوں نے2019 میں اس ملک میں ایسے فضائی حملے کئے ہیں جن میں بڑی تعداد میں عام شہری مارے گئے ہیں-اقوام متحدہ کے انسپیکٹروں کی رپورٹ میں مزید آیا ہے کہ شام میں امریکی اتحاد نے اپنے حملوں میں لازمی احتیاط سے کام نہیں لیا اور غالبا جنگی جرائم کا ارتکاب کیا گیا ہے –
ذرائع کے مطابق شام میں درندگی کے حوالے سے شام کے خلاف امریکہ کی زیر قیادت اتحاد نے جون میں اپنی ایک رپورٹ میں اعتراف کیا تھا کہ شام و عراق میں اس اتحاد کے جنگی طیاروں کی بمباری میں اگست 2014 مئی 2019 تک کم سے کم 1319 عام شہری جاں بحق ہوئے ہیں-