سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ بھارت کی رکنیت معطل کریں:پھریقین ہوگا :رحمان ملک

0
51

اسلام آباد :سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ بھارت کی رکنیت معطل کریں:پھریقین ہوگا :رحمان ملک حکومتی ترجمان بن گئے،اطلاعات کے مطابق سینیٹر رحمان ملک کا سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے بھارت کا سیکورٹی کونسل کی رکنیت معطل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جب تک بھارت کی رکنیت معطل نہیں کی جاتی اس وقت تک کسی کی غیرجانبداری کا یقین نہیں کرسکتے

سینیٹررحمان ملک نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے نام پاکستان کے مطالبے میں کہا ہے کہ بھارت نے جان بوجھ کر لائن آف کنٹرول پر اقوام متحدہ کے ملٹری آبزرور گروپ کی گاڑی کو نشانہ بنایا،

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کیطرف سے اقوام متحدہ امن مشن پر حملہ پورے اقوم عالم پر حملہ ہے، سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ افسوس کہ اس گھناؤنی جرم پر اقوام متحدہ نے ابھی تک بھارت کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی ہے،

سینیٹر رحمان ملک نے مزید کہا کہ سکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے اپیل ہے اس مجرمانہ فعل پر بھارت کی اقوام متحدہ کی رکنیت فوری معطل کردیں، انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ امن مشن پر حملہ پر بھارت کا اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی رکنیت بھی ختم کیجائے،

سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ آئے روز بھارت جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے،بھارت مسلسل خلاف ورزیوں اور دوسرے ممالک میں مداخلت سے پورے خطے کے امن کو خطرہ میں ڈال رہا ہے،

سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں مظالم اور انسانیت کے خلاف جرائم کا نوٹس لے،

Leave a reply