عمران خان عالمی کپتان کی حیثیت اختیارکرگئےسیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس اقوام متحدہ وزیراعظم کوملنے15فروری کو پاکستان پہنچیںگے
اسلام آباد: عمران خان عالمی کپتان کی حیثیت اختیارکرگئے، اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے وزیراعظم کوملنے 15فروری کو پاکستان آنے کا اعلان کردیا،اطلاعات کےمطابق اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس 15فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس 14 رکنی وفد کے ہمراہ 15فروری کو پاکستان آئیں گے۔ سیکرٹری جنرل صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی ،وزیراعظم عمران خان سمیت اہم پاکستانی شخصیات سے ملاقات کریں گے ۔
انتونیو گوتریس پاکستان میں یو این مشن کے دفاترکا بھی دورہ کریں گے ۔ خطے کی صورتحال کے تناظر میں اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کے اس دورے کو انتہائی اہم قرار دیا جارہا ہے
یہ بھی کہا جارہا ہےکہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے چند دن پہلے وزیراعظم عمران خان سے ملنے کی خواہش کا اظہارکیا تھا اورعمران خان کی شخصیت سے متاثرہونے کا اقرار بھی کیا تھا،