مظفرآباد:پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں. وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کوئی پھولوں کے ہار لے کر نہیں کھڑا ہوا اور سلامتی کونسل کے مستقل ارکان پاکستان کے لیے مشکلات پیدا کرسکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق آزاد جموں کشمیر کے صدر سردار مسعود خان کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت میں دنیا کے کئی ممالک کے مفادات موجود ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ’ ہم امہ اور اسلام کی بات کرتے ہیں لیکن امہ کے محافظوں نے بھارت میں سرمایہ کاری کی ہے اور وہاں ان کے مفادات موجود ہیں‘۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک رات میں کھڑا نہیں ہوا یہ گزشتہ 7 دہائیوں سے موجود ہے۔

Shares: