وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے مقبوضہ جموں وکشمیر کی صورتحال پرڈپلو میٹک کور کو بریفنگ دی گئی ہے. اس دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ بھارت کی کشمیرکی آئینی حیثیت کوختم کرنےکی کوشش کوہم مسترد کرتےہیں، بریفنگ میں ڈپلومیٹک کورکی کثیر تعداد میں شرکت اور غیر معمولی دلچسپی ظاہر کی گئی،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہاکہ وزیراعظم نےکہا تھا کہ اگر بھارت ایک قدم بڑھائے گا تو ہم دو قدم بڑھائیں گے، پاکستان اوربھارت تصفیہ طلب امورکودوطرفہ مشاورت سےحل کرنےکےپابندتھے، بھارت نےہمیشہ مذاکرات سےراہ فرار اختیار کی، یورپی یونین کی نمائندہ سےرابطےمیں اس معاملےپرتفصیلی تبادلہ خیال ہوا، اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل نے کشمیر کے متنازع معاملےکو تسلیم کیا، انہوں نے کہاکہ بھارت ہمدردی حاصل کرنےکےلیےپلوامہ طرزکاکوئی ڈرامہ کرسکتاہے،

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ یہ سیکیورٹی کونسل کےایجنڈاپرموجودہے، بھارت کایہ اقدام کشمیر پر بھارتی تسلط کومزید بڑھانے کے لیےکیا گیا، بھارت نےگورنرراج کےبعدصدارتی راج لگایااوراب مزیدآگےبڑھنےکی کوشش کی، جموں وکشمیرکوایک یونین علاقہ اورلداخ کودوسرایونین علاقہ قراردیاگیا، لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں میں بھارت کی جانب سےتیزی آئی ہے،

Shares: