باغی ٹی وی:شیخوپورہ (محمد طلال سے) تحصیل شرقپور شریف اور گردونواح میں محکمہ واپڈا کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دسمبر کا مہینہ شروع ہوتے ہی محکمہ واپڈا شرقپور شریف کی نااہلی اور نالائقی کا منہ بولتا ثبوت یہ ہے کہ شدید سردی میں ایک طرف شہری گیس کی کمی سے ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں گیس کا پریشر کم ہونے سے پریشان ہیں دوسری طرف واپڈ کی طرف سے بجلی کی قیمتیں اتنی بڑھا دی گئی ہیں کہ آسمان سے باتیں کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں تو اب 12/12,گھنٹے بجلی کی بلا جواز بندش سے شہری انتہائی پریشان ہیں نماز فجر ،ظہر اور مغرب و عشاء کے اوقات میں سخت سردی میں شہری ٹھنڈے پانی سے وضو کرنے پر مجبور ہیں سارا سارا دن بجلی بند ہونے سے تمام کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں شہریوں نے واپڈا کے اس ناروا سلوک پر اور بلاوجہ بجلی کی بندش پر شدید احتجاج کیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی بلاوجہ بندش کو فوراً ختم کیا جائے اور خصوصاً نمازوں کے اوقات میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔

Shares: