ننکانہ : پولیس نے شراب بنانے والی فیکٹری کا سراغ لگا کر ہزاروں لیٹر شراب برآمد، ملزمان گرفتارکرکے مقدمات درج کردیا

ننکانہ صاحب باغی ٹی وی ( نامہ نگار احسان اللہ ایاز )ڈی پی او ننکانہ سردار موارہن خان کی ہدایت پر شراب فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ضلعی پولیس ننکانہ نے شراب بنانے والی فیکٹری کا سراغ لگا لیا ہزاروں لیٹر شراب برآمد ملزمان گرفتار
تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی شاہکوٹ پولیس نے ایس ایچ او عمران آصف کی سربراہی میں شاہکوٹ کے علاقہ صادق صدیق ٹاون میں شراب بنانے والی فیکٹری کا سراغ لگا لیا۔پولیس نے ملزم امین مسیح رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ فیکٹری سے 1660 لیٹر شراب اور دیگر سامان برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔مزید کاروائی کے دوران تھانہ سٹی شاہکوٹ پولیس نے دوران سنیپ چیکنگ مشکوک کار سوار کو روک کر 525 لیٹر شراب برآمد کر لی۔ ملزم جیون مسیح مہران کار میں شراب کی سپلائی دینے جا رہا تھا۔ تھانہ سٹی شاہکوٹ پولیس نے برآمدہ شراب اور کار کو قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کر لیا۔ ملزم جیون مسیح نے فرار ہونیوالے ملزم کا نام وقاص بتلایا جسکا نام مقدمہ میں درج کر لیا گیا۔ مزید کاروائی جاری ہے۔ ڈی پی او سردار موارہن خان نے ایس ایچ او تھانہ سٹی شاہکوٹ عمران آصف اور ہمراہی ٹیم کو کامیاب کاروائی پر نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ضلع بھر سے شراب فروشی کے اڈوں کا خاتمہ میرا مشن ہے۔ شراب فروشی کا مکروہ دھندہ کرنے والے نوجوان نسل کے دشمن ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ منشیات کا ناسور پھیلانے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائیگا

Leave a reply