نور کا قاتل امریکی شہری، نہ جانے دیا جائے،امریکی ایمبسیڈر کو خط لکھ دیا گیا

0
47

نور کا قاتل امریکی شہری، نہ جانے دیا جائے،امریکی ایمبسیڈر کو خط لکھ دیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سابق پاکستانی سفیر کی بیٹی کو قتل کئے جانے کے حوالہ سے عائشہ ناصر ایف بی گروپ کی طرف سے امریکی ایمبیسڈر کو خط لکھا گیا ہے

امریکی ایمبیسڈر پال ڈبلیو جونز کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی شہری ہونے کے ناطے لکھ رہی ہوں، 19 جولائی، 2021 بروز منگل کو ایک 27 سالہ لڑکی کو گولی ماری گئی تھی، اس کے سرکو بدن سے علیحدہ کردیا گیا تھا، ظہیرجعفرنامی شخص جو کہ امریکہ کا شہری ہے، سیکٹرایف 7 اسلام آباد کا رہائشی ہے.

خط میں کہا گیا کہ بنیادی قسم کے معاملات درج ذیل ہیں.1. نور مقدم اور ظہیر جعفر پراچنے خاندانی دوست تھے، ایک دوسرے کو بہت اچھی طرح جانتے تھے. 2. نور ظہیر سے ملتی رہتی تھی جب سے وہ امریکہ میں اپنی ماسٹر کی ڈگری کرنے گیا تھا.3. رات کے 10 بجے کوہسار پولیس اسٹیشن کی طرف سے لڑکی کے والد کو ایک فون کال کی گئی تھی، پولیس لڑکی کے والد کو ظہیرجعفر کے گھر لے گئی تھی، وہاں پر لڑکی کی نعش جس کو بری طرح مارا پیٹا گیا تھا برہنہ پڑی تھی، اس کا سربدن سے جدا پڑا تھا، قاتلوں نے سر کو پورے کمرے میں ٹھوکریں مارتے ہوئے بھاگ گئے تھے. 4. لڑکا ایک بااثر خاندان سے تعلق رکھتا ہے، کاروباری کمیونٹی میں گہرے کنکشن پائے جاتے ہیں.5. قاتل کے خاندان اپنے بیٹے کو پرواز کے ذریعہ امریکہ بھیجنے کی کوشش کررہے ہیں، واضح طور حقیقت سے پردہ فاش ہوگیا ہے کہ قاتل امریکہ کا شہری ہے!

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ براہ مہربانی ایک ماں کے ناطے، ایک بیٹی کے ناطے، پاکستان کے شہری ہونے کے ناطے ، آپ کو اس بات کی طرف اشارہ کروانا چاہتی ہوں کہ قاتل کو امریکہ جانے کی اجازت نہ دی جائے، اس کی امریکی شہریت کو ڈھال نا بنانے دیا جائے.

برائے مہربانی تحقیات کی جائیں، ، ایک خطرناک قاتل کو امریکہ بھاگنے کی اجازت نہ دی جائے کیونکہ ان کے مراثم بہت گہرے ہیں.جو نور کے ساتھ ہوا ہے، وہ ہماری کسی بھی بیٹی کے ساتھ ہوسکتا ہے، ہم مایوسی اور نا امیدی سے نکلنے کی کوشش کررہے ہیں، برائے مہربانی اس واقعہ کا نوٹس لیا جائے.

واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جرائم میں کمی نہ ہو سکی،سابق سفیر کی بیٹی کو قتل کر دیا گیا اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کی حدود میں قتل ہونے والی نور مقدم کے والد شوکت علی مقدم نے بیٹی کے قتل کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے رات کو تھانہ کوہسار سے کال آئی کہ نور مقدم کا قتل ہو گیا ہے اور جب میں نے موقع پر پہنچ کر دیکھا تو میری بیٹی کا گلا کٹا ہوا تھا

مالی نے خاتون کے ساتھ زیادتی کے بعد دوستوں کو بلا لیا،اجتماعی درندگی کا ایک اور واقعہ

بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

پاکستان کے سابق سفیر شوکت علی مقدم کی بیٹی نور مقدم کے قتل کا مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد شوکت علی مقدم کی مدعیت میں قتل کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، تھانہ کوہسار میں درج ہونیوالے ایف آئی آر کے مطابق شوکت علی مقدم نے اپنے بیان میں پولیس کو بتایا کہ 19جولائی کونورمقدم فیملی کی غیرموجودگی میں گھرسے نکلی اور ہمیں رات کے وقت اطلاع ملی کہ وہ دوستوں کے ساتھ لاہورجارہی ہے نور نے ایک دو دن میں واپس آنے کا کہا۔ ملزم ظاہر جعفر سے فیملی طرز کی جان پہچان تھی کل دوپہر ظاہرجعفر کا ٹیلیفون آیا کہ نوراس کیساتھ نہیں ہے رات کو تھانہ کوہسار سے کال آئی کہ نور مقدم کا قتل ہو گیا ہے اور جب میں نے موقع پرپہنچ کردیکھا تو میری بیٹی کا گلا کٹا ہوا تھا

Leave a reply