لاہور : زیرزمین پانی آلودہ اور مزید گہرا ہونے لگا ، شہرمیں زیرزمین پانی کوآلودہ ہونے سے بچانے کیلئےعملی اقدامات کیلئے واٹرکمیشن نے محکموں کو پندرہ روزکی حتمی مہلت دیدی ہے، افسران کی عدم توجہ پرچیف سیکرٹری کوخط لکھنےکی ہدایت بھی کردی گئی۔
پرائم منسٹر مرغی پال اسکیم کا باقاعدہ آغاز، قرعہ اندازی کی گئی
آلودہ پانی سے پھیلنے والی بیماریوں اور ان کے تدارک کے حوالے سے ہونے والے اجلاس جس کی صدارت چئیرمین واٹرکمیشن جسٹس ریٹائرڈعلی اکبر قریشی نے کی ، یہ اجلاس واسا ہیڈ آفس گلبرگ میں ہوا، ایم ڈی واسا سید زاہدعزیز، رجسٹرار کوآپریٹیو ڈاکٹر فیصل ظہور، اسسٹنٹ کمشنراسامہ شیرون نیازی، پولیس، ڈولفن، ہاوسنگ، انڈسٹری، پی ایچ اے کے نمائندوں سمیت دیگرافسران شریک ہوئے۔
صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کی اہلیہ محترمہ بھی ڈاکٹربن گئیں
اس اجلاس میں بہت سے ایشوز زیرغور آئے ،جن میںایک ایشو لاہور شہر کے لیے صاف پانی کی فراہمی اور پانی کا بہت زیادہ نیچے جانا ہے،چئیرمین واٹرکمیشن نےافسران اورفوکل پرسنزکی عدم شرکت پراداروں کوآڑھےہاتھوں لیا، انہوں نے کہا کہ کوآپریٹیو ڈیپارٹمنٹ کے زیرانتظام سوساٹیزکیخلاف سنجیدہ ایکشن لیا جائے جبکہ فالواَپ ٹیمزمحکموں کی رپورٹ کوکراس چیک بھی کیا جائے گا۔
اینٹی بایوٹک چائے،مشروب بھی علاج بھی،ایشیا،یورپ اورمغرب میں یکساں مقبول
چئیرمین نے انکشاف کیا کہ پنجاب کےعلاقے ماموں کانجن میں اسی فیصد لوگوں کو ہیپاٹائٹس ہےجبکہ لاہورشہرمیں انڈسٹری ویسٹ زمین میں ڈالاجارہاہے، کسی صورت بھی زیرزمین پانی کوزہریلا ہونے نہیں دیں گے، خلاف ورزی پر مقدمات درج کرائیں گے۔