‘عالمی ماحولیاتی فوائد ” پروگرام کے ذریعے آگاہی پیدا کرنے کے حوالے سے یواین ڈی پی کے وفد کا پی آئی ٹی بی ہیڈ آفس کا دورہ

0
31

لاہور : وزارت موسمیاتی تبدیلی اور یو این ڈی پی کے وفد کا پی آئی ٹی بی کا دورہ ، اطلاعات کے مطابق آج وزارت موسمیاتی تبدیلی اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے وفد نے آج پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کا دورہ کیا۔دورے کا مقصد انفارمیشن ٹیکنالوجی‘ماحولیات اور ترقی کے انضمام کے بارے میں یو این ڈی پی کے ”عالمی ماحولیاتی فوائد ” پروگرام کے ذریعے آگاہی پیدا کرنا تھا۔

ذرائع کےمطابق جی ای بی‘یو این ڈی پی کے کنٹری کوآرڈینیٹر ڈاکٹر سلیم جنجوعہ نے وفد کی قیادت میں چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور سے ملاقات کی اور یو این ڈی پی اور حکومت پاکستان کے ماحولیاتی انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سے متعلق اقدامات کے بارے میں مختصر جائزہ پیش کیا۔ آخر میں وفد نے خدمت مرکز‘ کال سنٹر اور ڈیٹا سنٹر سمیت مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔

Leave a reply