کرونا وائرس کے پیچھے ایران یا چائنہ، دو سال قبل نیٹ فلکس سیزن میں انکشاف

0
39

لاہور:کرونا وائرس ایک جنگی جراثیمی ہتھیارکے طورپرچین میں تیارکیا جارہاتھا ، جوبے قابو ہوگیا ، جاپانی ٹی وی کے پروگرام کے بعد قیاس آرائیاں زورپکڑنے لگیں ،باغی ٹی وی کےمطابق چین سے تباہیوں کا سلسلہ شروع کرنے والے کرونا وائرس کے بارے میں اب وقت کے گزرنے کے ساتھ ساتھ قیاس آرائیاں بھی زورپکڑنے لگی ہیں کہ یہ ایک جراثیمی جراثیم تھا

 

باغی ٹی وی کےمطابق سوشل میڈیا پرکئی ایسی ویڈیوز چل رہی ہیں جن میں ایک جاپانی ٹی وی کا حوالہ دیا گیا ہےجس میں 2018 کے ایک پروگرام میں چین میں ایک ایسے خطرناک وائرس کی تیاری کےبارے میں انکشاف کیا گیا، ساتھ ہی اس وائرس کا نام اس وقت بھی کرونا ہی بتادیا گیا تھا

دوسری طرف ٹویٹرپربھی اس مفروضے کوتقویت ملنے لگی ہے، بعض ٹویٹس میں کہا گیا ہے کہ جن کے پاس نیٹ فلیکس کی سہولت موجود ہے وہ اس میں 2018 میں جاپانی ٹی وی پرچلنے والے پروگرام سے اس وائرس کی قبل از وقت پشین گوئیاں سن سکتے ہیں

کرونا وائرس کے بارے میں تحقیقات کرنے والے اداروں کی طرف سے یہ انکشاف کیا گیا ہےکہ چین اورایران دونوں مل کرایک ایسے پروجیکٹ پرکام کررہے تھے جس میں وہ کرونا جیسے خطرناک جراثیمی ہتھیارکی تیاری کررہے تھے لیکن یہ جراثیمی ہتھیاربے قابوہوگیا اورسب سے پہلے اس وائرس نے انہیں کواپنا شکاربنالیا

یادرہے کہ چین کے وہان شہر سے غم وپریشانیاں بانٹنے والے اس کرونا وائرس نے دنیا میں نہ صرف تباہی مچادی ہے بلکہ دنیا کی زندگی کوخطرے میں ڈال دیا ہے، یہی وجہ ہے کہ اس وقت اس وائرس کے خوف کے سائے دنیا کے ایک کونے سے لیکر دوسرے کونے تک دکھائی دے رہے ہیں‌

جاپانی ٹی وی نے یہ پروگرام کئی قسطوں میں نشرکیا،کرونا وائرس کے حوالے سے یہ اس پروگرام کی 10 ویں قسط تھی ، اس پروگرام کا نام "My Secret Terrius” تھا اس پروگرام میں اس وقت ہی اس کے اثرات پرگفتگوہورہی تھی ، جس میں یہ کہا جاتا ہے کہ یہ وائرس انسان کے نظام تنفس کوتباہ کرتا ہے اورتین چار دن کے اندراپنا بھرپوراثردکھاتا ہے،

Leave a reply