تلہ گنگ: سٹی ہسپتال اخلاق سے عاری عملہ ، مریضوں کیساتھ نارواسلوک معمول بن گیا

باغی ٹی وی ،تلہ گنگ (شوکت ملک سے) سٹی ہسپتال اخلاق سے عاری عملہ ، مریضوں کیساتھ نارواسلوک معمول بن گیا،خواتین استقبالیہ میں موجود عملہ خواتین مریضوں سے شاختی کارڈ طلب کرکے گھنٹوں ذلیل کرنے لگا۔پریشان حال مریضوں کا ڈپٹی کمشنر چکوال سمیت اعلیٰ حکام سے اصلاح و احوال کا مطالبہ.
تفصیل کے مطابق تلہ گنگ سٹی ہسپتال کا بداخلاق، بدتہذیب، بےلگام عملہ ہسپتال میں آئے پریشان حال مریضوں کو ذلیل و رسواء کرنے لگا، اخلاق سے عاری عملے کا مریضوں کیساتھ بداخلاقی سے پیش آنا معمول بن گیا، سینئر صحافی عامر اعجاز کی فیملی کیساتھ بھی ناروا سلوک اور بداخلاقی کی انتہاء کردی، خواتین استقبالیہ میں موجود عملے نے عامر اعجاز اعوان کی اہلیہ سے شناختی کارڈ طلب کرکے گھنٹوں بٹھائے رکھا، بلاوجہ گھنٹوں انتظار کرانے کی وجہ پوچھنے پر عملے نے سب سے آخر میں چیک اپ کرانے اور ہسپتال سے باہر نکال دینے کی دھمکی دے ڈالی، علاوہ ازیں سٹی ہسپتال کے عملے کی مریضوں کیساتھ بدتمیزی کی آئے روز متعدد شکایت موصول ہو رہی ہیں مگر ہسپتال انتظامیہ نے عملے کو شاید کھلی چھوٹ دے رکھی ہے، پریشان حال مریضوں نے ڈپٹی کمشنر چکوال، وزیر صحت پنجاب سمیت اعلیٰ حکام سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave a reply