لاہور:افسوس ہوتا ہے جب ایک شخص پارلیمنٹ کے خلاف شرارتیں اورسازشیں کرتاہے:وفاقی وزرا نے کس کا نام لےدیا؟اطلاعات کے مطابق حکومتی وزرا نے قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کی آل پارٹیز کانفرنس کو مضحکہ خیز اور پارلیمان کو کمزور کرنے کے مترادف قرار دے دیا۔
شہباز شریف کی پارلیمان کو بائ پاس کر کے انتخابی اصلاحات پر گفتگو کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کی تجویز مضحکہ خیز ہے، اس طرح کی فیصلہ سازی پارلیمان کے اندر کی جاتی ہے اپوزیشن لیڈر پارلیمان کو کمزور کرنے کے ایجنڈے کا حصہ بن رہے ہیں جو انتہائ افسوس ناک ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) June 19, 2021
وفاقی وزیر فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ شہباز شریف کی پارلیمان کو بائی پاس کر کے انتخابی اصلاحات پر گفتگو کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کی تجویز مضحکہ خیز ہے، اس طرح کی فیصلہ سازی پارلیمان کے اندر کی جاتی ہے اپوزیشن لیڈر پارلیمان کو کمزور کرنے کے ایجنڈے کا حصہ بن رہے ہیں جو انتہائی افسوس ناک ہے۔
آل پارٹیز کانفرنس ڈکٹیٹر شپ دور کی روایت ہے. جمہوریت میں سب سے بڑی آل پارٹیز کانفرنس پارلیمنٹ ہوتی ہے. پارلیمان چھوڑ کر قانون سازی پر مکالمہ پارلیمان کے باہر کرنا، جمہوریت کو کمزور کرنے اور پارلیمان کی بالادستی کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے
— Asad Umar (@Asad_Umar) June 19, 2021
اسد عمر نے ٹویٹر پر لکھا کہ آل پارٹیز کانفرنس ڈکٹیٹر شپ دور کی روایت ہے.جمہوریت میں سب سے بڑی آل پارٹیز کانفرنس پارلیمنٹ ہوتی ہے.پارلیمان چھوڑ کر قانون سازی پر مکالمہ پارلیمان کے باہر کرنا پارلیمان کی بالادستی کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے۔
وفاقی وزرا نے افسوس کا اظہار کرتے وہئے کہا کہ جب ایک شخص جیل سے باہرآنے کے لیے بڑے بڑے شریفانہ وعدے کرتا ہے اورپھرجیل سے باہرآکر پارلیمان کے خلاف شرارتیں اورسازشیں کرتا ہے








