یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کے سب کیمپس کی انکوائری کے لیے کمیٹی تشکیل
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق، یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کے سب کیمپس کے سلسلے میں چھ رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی .
تفصیلات کے مطابق ، قائد اعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی کی سربراہی میں حکومت پنجاب نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس کے دیگر پانچ ماہرین تعلیم ممبران ہوں گے ممبران 60 دن کے اندر اپنی انکوائری کر کے رپورٹ جمع کراوائیں گے ، انکوائری کمیٹی یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کے سب کیمپس لاہور کی انکوائر ی کرےگی ، اس سلسلےمیں نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے