باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یونیورسٹیز ایکٹ میں ترمیم کا معاملہ ،یونیورسٹیز پروفیسرز کے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور صوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں سے مزاکرات کامیاب ہو گئے

کامیاب مزاکرات کے بعد پروفیسرز نے صوبہ بھر میں ہڑتال اور احتجاج کی کال واپس لے لی،گورنر پبجاب اور راجہ یاسر ہمایوں نے پروفیسرز کے تحفظات کو دور کر دیا،مزاکرات کرنیوالوں میں ڈاکٹر ممتاز انوار ڈاکٹر عامر مسعود اور دیگر شامل تھے

مذاکرات میں پرنسپل سیکریٹری ٹوگورنر پنجاب ڈاکٹر راشد منصور بھی شریک ہوئے ،

گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا تھا کہ یونیورسٹیز کو مضبوط بنانے پر یقین رکھتے ہیں. یونیورسٹیز بارے تمام فیصلے وائس چانسلرز کی مشاورت سے کیے جائیں گے.

پنجاب بھرکی جامعات کےاساتذہ نےآج مال روڈپراحتجاج کرناتھا،احتجاج جامعات کےایکٹ میں مجوزہ ترمیم کیخلاف تھا، جو کامیاب مذاکرات کے بعد واپس لے لیا گیا ہے.

حکومت نے ملک بھر کی تمام یونیورسٹیز کھولنے کا فیصلہ کر لیا

Shares: