یونیسیف،آغا خان یونیورسٹی مشترکہ طور پر سیلاب متاثرین کو طبی سہولیات فراہم کرنے کو تیار
باغی ٹی وی رپورٹ.ڈیرہ غازی خان کے سیلاب متاثرین کیلئے ایک اور انقلابی اقدام،صحت کی جدید ترین سہولیات اب سیلاب متاثرین کی پہنچ میں ہوں گی۔اس حوالے سےڈپٹی کمشنر محمد انور بریار اور ڈیرہ غازیخان ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی کاوشیں رنگ لے آئیں ہیں۔ڈبلیو ایچ او،یونیسیف،آغا خان یونیورسٹی مشترکہ طور پر متاثرین کو طبی سہولیات فراہم کرنے کو تیار ہیں،ضلع ڈیرہ غازی خان کے سیلاب سے شدید متاثرہ25یونین کونسلوں میں روزانہ 50 میڈیکل کیمپس لگائے جائیں گے۔

ہر یونین کونسل میں ایک موبائل اور ایک ممتاز جگہ پر میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ایمرجنسی آپریشن سنٹر،بین الاقوامی اداروں کے اشتراک سے لگائے گئے کیمپس میں متاثرین کومفت طبی سہولیات میسر ہونگی۔ڈبلیو ایچ او،یونیسیف اور آغا خان یونیورسٹی کے ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل سٹاف مریضوں کا موقع پر معائنہ کرینگے۔25دنوں میں مجموعی طور پر1250میڈیکل کیمپس میں متاثرین کو مفت ادویات بھی فراہم کی جائیں گی۔

محمکہ صحت پنجاب اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈیرہ غازیخان کی مکمل سپورٹ کیمپس انتظامیہ کو حاصل ہوگی۔میڈیکل کیمپس کا مقصد سیلاب کے بعد پھوٹنے والی بیماریوں سے لوگوں کو بچانا ہے۔نئی پیش رفت کے مطابق علاج معالجہ کے علاؤہ غذائی کمی کے حامل افراد کو فوڈ سپلیمنٹس بھی دئیے جائیں گے۔تونسہ کی یونین کونسلوں پردان شرقی،سوکڑ،ہیرو شرقی،منگروٹھہ،ناڑی،موری جالی،نتکانی،جلووالا،لکھانی اور وہوا میں جدید سہولیات سے لیس میڈیکل کیمپس کا انعقاد ہوگا۔کوٹ چھٹہ کی یونین کونسلوں چوٹی بالا،چوٹی زیریں،ناوا،چاچن،درخواست جمال خان میں بھی میڈیکل کیمپس لگائے جائیں گے۔قبائلی علاقوں بارتھی،فاضلہ کچھ،تمن لغاری،تمن قیصرانی میں جب کہ ڈیرہ غازیخان کے کوٹ مبارک،چربی،معموری،پیگن،شادن لنڈ اور یارو کی یونین کونسلوں میں بھی میڈیکل کیمپس لگائے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ یونین کونسلوں میں فری میڈیکل کیمپس9ستمبر بروز جمعہ سے فنکشنل کردئیے جائیں گے۔
Shares:






