سنسنی خیز مقابلہ :کراچی کنگز کو مسلسل ساتویں شکست،یونائیٹڈ ایک رن سے کامیاب

0
51

لاہور: پی ایس ایل کے اہم میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رنز سے شکست دے دی-

باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 2022 کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو فتح کے لیے 192رنز کا ہدف دیا ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کے سیزن سیون کا 21 واں ٹی ٹوئنٹی میچ کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جا رہا ہے ٹورنامنٹ میں اب تک فتح سے محروم کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔

یونائیٹڈ کے اوپنرز نے دھواں دار آغاز ضرور کیا لیکن صرف 12 رنز کی شراکت بنا پائے رحمٰن اللہ گرباز 5 گیندوں پر 2 چھکوں کی مدد سے 12 رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر بابراعظم کا کیچ بنے۔

محمد اخلاق بھی جلد ہی 26 کے اسکور پر صرف 2 رنز جوڑ کر میر حمزہ کی گیند پر آؤٹ ہوئے الیکس ہیلز نے کپتان شاداب خان کے ساتھ مل کر اسکور 69 رنز تک پہنچایا اور 25 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے.

شاداب خان نے ایک چھکے اور تین چوکوں کی بدولت 34رنز کی اننگز کھیلی لیکن 87 کے مجموعے پر عماد نے ان کی اننگز کے آگے فل اسٹاپ لگا دیا۔

اسکور 107 تک پہنچا ہی تھا کہ لیام ڈاسن بھی صرف 15 رنز بنا کر ہم وطن جورڈن تھامسن کی وکٹ بن گئے۔

اس مرحلے پر اعظم خان کا ساتھ دینے آصف علی آئے اور دونوں نے پانچویں وکٹ کے لیے 30رنز جوڑے، اعظم خان ایک مرتبہ پھر وکٹوں کے درمیان غلط فہمی کے نتیجے میں 22رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔

آصف علی 11 گیندوں پر تین چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 29رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

اختتامی اوورز میں فہیم اشرف نے جارحانہ کھیل پیش کیا جس کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ نے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 191رنز بنائے، فہیم نے 10 گیندوں پر 2 چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 29رنز بنائے۔

کراچی کنگز کی جانب سے عماد وسیم نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ میر حمزہ، عمید آصف ، جورڈن تھامسن اور کرس جورڈن کے نام ایک، ایک وکٹ رہی۔

دوسری جانب ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کو اننگز کے آغاز میں ہی بابر اعظم صرف 13 رنز بنانے کے بعد نوجوان ذیشان ضیر کا شکار بن گئے تاہم ایک گیند بعد ہی ذیشان انجری کا شکار ہو کر میدان سے باہر چلے گئے لیکن ان کی جگہ اوور مکمل کرنے کے لیے آنے والے لیام ڈاسن نے پہلی ہی گیند پر جو کلارک کو آؤٹ کر دیا-

بعد ازاں شاداب خان بھی انجری کے سبب میدان سے باہر چلے گئے اور پوری اننگز میں باؤلنگ نہ کر سکے اس کے بعد شرجیل خان کا ساتھ دینے صاحبزادہ فرحان آئے اور دونوں نے تیسری وکٹ کے لیے 59رنز کی شراکت قائم کی، اس سے قبل کہ یہ شراکت خطرناک ثابت ہوتی، صاحبزادہ فرحان 21 گیندوں پر 17رنز بنا کر چلتے۔

29 گیندوں پر 44 رنز بنا کر شرجیل خان بھی چھکا مارنے کی کوشش میں باؤنڈری پر کیچ دے بیٹھے اسی اوور میں آصف علی کی ایک گیند پربولڈ ہو گئے، جب نبی آؤٹ ہوئے تو 11 اوورز میں کنگز کی آدھی ٹیم 80رنز پر ڈھیر ہو چکی تھی تاہم عماد وسیم اور نوجوان قاسم اکرم نے عمدہ شراکت اور جارحانہ بیٹنگ سے میچ کا نقشہ بدل دیا دونوں کھلاڑیوں نے ذمے دارانہ کھیل پیش کرنے کے ساتھ ساتھ جارحانہ بیٹنگ کی عماد وسیم اور قاسم نے صرف 52 گینوں پر 108رنز کی شراکت قائم کی اور اپنی ٹیم کو فتح کی دہلیز تک پہنچا دیا۔

جب عماد وسیم میچ کے آخری اوور میں 28 گیندوں پر 55 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو کراچی کنگز کو تین گیندوں پر فتح کے لیے چار رنز درکار تھے وقاص نے نئے بلے باز جورڈن تھامسن کو بولڈ کردیا اور اس طرح آخری گیند پر کنگز کوفتح کے لیے دو رنز درکار تھے آخری گیند پر کرس جورڈن نے سنگل رن لینے کی کوشش کی لیکن گیند واپس باؤلر کے پاس گئی جنہوں نے براہ راست تھرو پر انگلش بلے باز کو آؤٹ کر کے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرادیا قاسم اکرم نے 26 گینوں پر 51 رنز کی اننگز کھیلی-

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ: شاداب خان (کپتان)، ایلکس ہیلز، رحمٰن اللہ گرباز، محمد اخلاق، اعظم خان، آصف علی، لیام ڈاسن، فہیم اشرف، حسن علی، وقاص مقصود، ذیشان ضمیر

کراچی کنگز: بابراعظم (کپتان)، شرجیل خان، جو کلارک، جورڈن تھامسن، محمد نبی، صاحبزادہ فرحان، قاسم اکرم، عماد وسیم، کرس جورڈن، عمید آصف، میر حمزہ

کراچی کنگز اسکور ٹیبل پر سب سے آخر میں ہے جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹورنامنٹ کا آغاز اتنا اچھا نہیں کیا تھا تاہم اب وہ سنبھلتے ہوئے نظر آرہے ہیں اور 6 پوئنٹس حاصل کرچکے ہیں۔

کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے تاہم اسلام آباد یونائیٹڈ نے وسیم جونئیر کی جگہ وقاص مقصود کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

کراچی کنگز کے کپتان کا کہنا تھا کہ آج کا میچ جیت کر فائنل فور میں رہنے کی کوشش کریں گے،کوشش ہوگی کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کو جلد آؤٹ کریں۔

کراچی کنگز اسکور ٹیبل پر سب سے آخر میں ہے جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹورنامنٹ کا آغاز اتنا اچھا نہیں کیا تھا تاہم اب وہ سنبھلتے ہوئے نظر آرہے ہیں اور 6 پوئنٹس حاصل کرچکے ہیں۔

کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے تاہم اسلام آباد یونائیٹڈ نے وسیم جونئیر کی جگہ وقاص مقصود کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

کراچی کنگز کے کپتان کا کہنا تھا کہ آج کا میچ جیت کر فائنل فور میں رہنے کی کوشش کریں گے،کوشش ہوگی کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کو جلد آؤٹ کریں۔

Leave a reply