جنیوا : اقوام متحدہ نے سال نوکا پیغام اردو ترجمے کے ساتھ نشرکرکے تسلیم کرلیا”اردو ہے جس کانام”،اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے نئے سال کا پیغام پہلی بار اردو ترجمے کے ساتھ نشرکیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ میں عمومی طور پر پیغامات 6 زبانوں میں نشر کیے جاتے ہیں۔ اقوام متحدہ کی 6سرکاری زبانیں عربی، چینی، انگریزی، فرانسیسی، روسی اور ہسپانوی ہیں۔

اقوام متحدہ پر ہونے والی تمام تر سرگرمیوں کو صرف6 زبانوں میں ترجمہ کیا جاتا ہے۔تاہم ایسا پہلی بار ہوا کے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا بیان اردو ترجمے میں بھی نشر کیا گیا۔

Shares: