ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی) آؤٹ اسٹیشن فلٹر پلانٹ ریسٹ ہاؤس میں یونائیٹڈ ورکرز یونین کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا جلسہ منعقد کیاگیا
تفصیل کے مطابق آؤٹ اسٹیشن فلٹر پلانٹ ریسٹ ہاؤس میں یونائیٹڈ ورکرز یونین کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے جلسے کا انعقاد کیا گیا
آؤٹ اسٹیشن کے چیئرمین یاسر بھائی نے مہمانوں کا استقبال کیا جن میں صدر پنھل مگسی جنرل سیکریٹری اکرام خان سینئر وائس چیئرمین محمد ناظم خان وائس چیئرمین امر جلیل مکسی ۔ اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا ملازمین کی بڑی تعداد پنڈال میں موجود تھی رہنماؤں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا 15 دسمبر واٹر بورڈ کے ریفرنڈم میں مزدور شیرکو مہرلگا کر کامیاب کریں یونائیٹڈ ورکرز یونین وہ واحد یونین ہے جس کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے نہیں ہے اور مزدوروں کے مسائل بہتر طریقے سے یونائیٹڈ ورکرز یونین حل کرے گی واٹر بورڈ میں نجکاری کے خلاف یونائیٹڈ ورکرز یونین نے بھرپور کردار ادا کیا حب ڈیم سے چلیا تک یونائیٹڈ ورکرز یونین کا ہر مزدور دن رات جدوجہد کر رہا ہے انشاءاللہ جیت شیر کی ہوگی
Shares: