جرائم کی روک تھام کےلیےیونیورسل پاکستان ایمرجنسی ہیلپ لائن (PEHEL)-911 لارہےہیں: وزیراعظم

اسلام آباد: جرائم کی روک تھام کے لیےیونیورسل پاکستان ایمرجنسی ہیلپ لائن (PEHEL) -911 لارہے ہیں،اطلاعاتع کے مطابق جرائم کی روک تھام کے لیےیونیورسل پاکستان ایمرجنسی ہیلپ لائن (PEHEL) -911 کا اجرا کے حوالے سے وزیراعظم کوبریفنگ دی گئی جس پروزیراعظم نے جلد سے جلد اس ایپلی کیشن کو لانچ کرنے کا حکم دیا

ذرائع کےمطابق اس سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان نے وزارت داخلہ اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے متعلقہ افسران کے اجلاس کی صدارت کی جس میں یونیورسل پاکستان ایمرجنسی ہیلپ لائن (PEHEL) -911 کے قیام کے بارے میں وزیر اعظم کو اپ ڈیٹ سے آگاہ کیا گیا۔

اجلاس میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد ، SAPM ڈاکٹر شہباز گل ، سیکرٹری داخلہ ، چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA), چیئرمین نادرا ، چیف کمشنر اسلام آباد، ڈی جی نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (NTC)، ڈی جی نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (NITB)اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ بین الصوبائی رابطوں سمیت تمام ضروری کام مکمل ہوچکا ہے ، اوراکتوبر 2021 کے پہلے ہفتے تک ہیلپ لائن باقاعدہافتتاح کے لیے تیار ہو گی۔

وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ ملک میں جرائم پر قابو پانے کے لیے جلد از جلد سروس کے آغاز میں تمام رکاوٹوں کو دور کریں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ لوگوں کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

وزیر اعظم نے امید ظاہر کی کہ اس ہیلپ لائن کے اجراء سے ملک میں امن و سلامتی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی کیونکہ جرائم کے خلاف بروقت کاروائی عمل میں لائی جا سکے گی۔

Comments are closed.