کہیں اسمبلی ملازمین کی مراعات میں اضافہ تو کہیں علم کی پیاس بجھانے والوں کی تنخواہوں‌ میں کمی

0
38

پشاور :کہیں اسمبلی ملازمین کی مراعات میں اضافہ تو کہیں علم کی پیاس بجھانے والوں کی تنخواہوں‌ میں کمی ،اطلاعات کے مطابق پشاور یونیورسٹی کے رجسٹرار کی جانب سے جاری شدہ ایک مراسلے میں لکھا گیا ہے کہ مالی بحران کا شکار ہونے کی وجہ سے یونیورسٹی اس قابل نہیں ہے کہ ملازمین کو الاؤنس سمیت تنخواہیں ادا کی جا سکیں۔

خیبر پختونخوا کی بڑی سرکاری یونیورسٹی نے مالی بحران کے بعد آئندہ ماہ سے تمام ملازمین کو صرف بنیادی تنخوا ہ یعنی بیسک سیلری دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

 


اس سلسلے میں یونیورسٹی حکام کی طرف سے کہا گیا ہے کہ کسی بھی ملازم کو مزید کوئی بھی الاؤنس نہیں دیا جائےگا۔

پشاور یونیورسٹی کے رجسٹرار کی جانب سے ایک مراسلہ مختلف شعبہ جات کو جاری کیا گیا ہے کہ یونیورسٹی مالی بحران کا شکار ہے اس لیے یونیورسٹی اس قابل نہیں ہے کہ ملازمین کو الاؤنس سمیت تنخواہیں ادا کریں۔

مراسلے میں لکھا گیا ہے ‘جنوری میں صرف بنیادی یعنی بیسک پے دی جائے گی۔’

دوسری طرف ناقدین کا کہنا ہے کہ عجیب معاملہ ہے کہ کہیں صوبے میں شاہانہ طرززندگی گزارنے والے اسمبلی ممبران پرعنایات ہی عنایات ہیں اوران کی موجیں کروادی گئی ہیں لیکن دوسری طرف یونیورسٹی ملازمین کی مراعات دینے سے انکار کردیا گیا ہے

ناقدین کا کہنا ہے کہ اسمبلی ممبران کے لیے لگزری گاڑیوں کی فراہمی پرکروڑوں روپے خرچ کرنے والوں کو یہ خیال نہیں آیا کہ وہ علم کی پیاس بجھانے والوں کے ساتھ کیا بھیانک سلوک کررہے ہیں

Leave a reply