لاہور:یونیورسٹی طالبہ کانامناسب انداز میں اظہار محبت، وائرل ویڈیونے خوابوں پرپانی پھیردیا:ملک بھرسے مذمت جاری،اطلاعات کے مطابق لاہور کی نجی یونیورسٹی نے ایک دوسرے کو پرپوز کرنیوالے طلباء کو یونیورسٹی سے نکال دیا
ذرائع کے مطابق لاہورکی ایک نجی یونیورسٹی میں پیش آنے والے اس نا مناسب واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوچکی ہے،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان لڑکی ہاتھ میں پھولوں کا گلدستہ لئے گھٹنوں پر بیٹھ کرلڑکے کو پرپوز کررہی ہے،
وہاں موجود لڑکے اور لڑکیوں نے اس واقعہ کی ویڈیوبنا کرسوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل کی، لڑکی گھٹنوں کے بل بیٹھ لڑکے سے کچھ کہتی،لڑکے نے مسکراتے لڑکی سےپھول لیے اور پھر ایک دوسرے کے گلے لگے۔
یوں قتل پہ بچوں کے وہ بدنام نہ ہوتا
افسوس کہ فرعون کو کالج کی نہ سوجھی pic.twitter.com/MDNkPMCEvn— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) March 12, 2021
انٹرنیٹ پرعوام کے اس بارے ویڈیو پر تنقیدی نشتر چلاتے ہوئے اس کو ناپسند کیا،ان کا کہناتھا کہ پاکستان میں ایسےواقعات قبول نہیں،جامعات میں اس طرح کی غیر اخلاقی حرکات سے تعلیم کا استحصال ہے۔
دوسری جانب محبت کا اظہار کرنے والے دو طلباء کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا جبکہ سر عام گلے مل کر محبت کا اظہار کرنے والے دونوں طلباء کے نام خارج کر دیے گئے ،
یونیورسٹی کی ڈسپلنری کمیٹی نے دونوں طلباء کے نام خارج کرنے کی سفارش کی تھی، دونوں طلباء نے یونیورسٹی کے دیگر طلباء کے ساتھ ایک دوسرے کو گلے لگا کر پھولوں کا تبادلہ کیا۔
جامعہ نے ایک ںوٹی فکیشن جاری کیا جس میں واضح بیان کیا گیا کہ یونیورسٹی میں طلباء کا یہ فعل ضابطہ کی خلاف ورزی ہے،طالبہ حادیقہ جاوید اور طالب علم شہر یار احمد کو یونیورسٹی سے نکال دیا گیا۔