حافظ سعید کو رہا کرو ، یونیورسٹی طلبا نے بڑا مطالبہ کردیا

0
54

لاہور:پاکستان مشکل میں ہے ، یہ وقت ہے افواج پاکستان کے کندھے کے ساتھ کندھا ملاکر چلنےکا، پاکستان کا ہر طالب علم اس وطن عزیز کی خاطر جان قربان کرنے کے لیے تیا ر ہے.ان خیالات کا اظہار پاکستان کے چند معروف کالجز اور یونیورسٹیز کے طالب علموں نے باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.

کشمیریوں پر بھارت کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم پر نوجوانان پاکستان خاموش نہ رہ سکے ،باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے طالب علموں نے اپنے جزبات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں پر اس سے بڑھ کر اور ظلم کیا ہو سکتا ہےکہ دن دیہاڑے کشمیر پر قبضہ کرلیا گیا عالمی برادری سمیت کسی نے بھارتی بربریت کا نوٹس ہی نہیں لیا .

باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئےایک نوجوان طالب علم نے کہا کہ اب ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم کشمیریوں کے حقوق کے لیے اٹھ کھڑے ہوں ، بحیثیت قوم ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ کشمیریوں کی نسل کشی سے بچانے کےلیے اقوام متحدہ کا دروازہ کھٹکھٹائیں ، دنیا کے دوسرے ممالک کو بھارتی مظالم سے آگاہ کیاجائے ، اپنے دوست ممالک کو بھی کشمیریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے آگے لایا جائے

لاہور کی ایک صف اول کی یونیورسٹی کے طالب علم رہنما نے کشمیریوں کی حالت زار پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری اس وقت اس قدر مشکل میں ہیں کہ ان کے پاس کھانے پینے کے لیے کچھ نہیں ، مریض گھروں میں تڑپ رہے ہیں ان کو ادویات نہیں مل رہیں،ڈاکٹرز کو مجبور اور مریض کشمیریوں کی مرہم پٹی اور علاج معالجے کی اجازت نہیں حتی کہ کشمیریوں کو گھروں میں محصور کردیا گیا ہے.

باغی ٹی وی کی طرف سے ایک سوال کے جواب میں کہ ان مشکل حالات میں کشمیریوں کو خوراک ، ادویات اور دیگر ضروریات کون پہنچا سکتا ہے تو بڑا خوبصورت جواب دیتے ہوئے ایک طالب علم رہنما نے کہا کہ یہ کام کشمیریوں کے پشتی بان پروفیسر حافظ محمد سعید کر سکتے ہیں. نوجوان نے مزید بتایا کہ اور بھی تنظیموں کو اس مقصد کے لیے آگے آنا چاہیے ،

ایک اور یونیورسٹی طالب علم نےکہا کہ کشمیریوں کے لیے اس غم کی رات میں اس مشکل گھڑی میں راحت کا ایک ہی حل اور طریقہ ہے اور وہ ہے کہ پروفیسر حافظ محمد سعید کو فورا رہا کردیا جائے . ایک اور طالب علم رہنما نے کہاکہ ہمیں بھی ہوش کے ناخن لینے چاہیں ہمیں ہندوستان کے مطالبے پر کسی محب وطن شخص کو سزا نہیں دینی چاہیے ،

باغی ٹی وی کی طرف سے ایک سوال کے جواب میں ایک اور نوجوان طالب علم رہنما نے کہا یہی وقت ہے کہ بھارت کو بروقت جواب دیا جائے اور اس وطن کے طالب علم فرزند اپنی افواج کے ساتھ مل کر یہ مقدس فریضہ انجام دینے کے لیے تیار ہیں.

باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے فائنل ایئر کے طالب علم نے ایک اہم خطرے کی طرف نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کو کون نہیں جانتا کہ وہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے اور اب مزید خلاف ورزیوں کا بھی خطرہ موجود ہے لہٰذا بڑی احتیاط سے آگے بڑھنا ہوگا . ہمیں بھارت کی سازشوں کو بھر پور جواب دینا ہوگا ،

باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ایک پی ایچ ڈی کے طالب علم نے بڑی خوبصورت بات کی اور اعلان کیا کہ یہ وقت ہے اپنی افواج کو مضبوط کرنے کا ، نوجوان رہنما نے بات آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ یاد رکھیں اگر آج بھارت کو لگام نہ دی گئی تو پھر یہ بعید نہیں کہ بھارت آزاد کشمیر کے خلاف کوئی سازش تیارکرے اور ہم بس بیان بازی ہی سے اپنے فرض کی ادائیگی سمجھ لیں. ہمیں اپنی فوج کے ساتھ اگلی سرحدوں تک پہنچنا چاہیے ،ہم اس وطن عزیز کے لیے ہو وقت قربانی دینے کے لیے تیا ربیٹھے ہیں اور اس کے لیے افواج پاکستان کے ساتھ مل کر دشمن کو شکست فاش دے سکتے ہیں.

Leave a reply