لاہور:جامعات کے طلبا،طالبات واساتذہ کا لاہور گریژن کا دورہ،پاک فوج کے جوانوں کے حوصلوں کوسلام ،اطلاعات کےمطابق آج پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی 6 بڑی جامعات کے طلبا نے لاہور گریژن کا دورہ کیااور جوانوں کے حوصلے کی تعریف کی ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جامعات کے طلبا کو لاہور گریژن کے دورہ کے دوران پاک فوج کی تربیتی سرگرمیوں، معمول کار کے بارے میں آگاہ کیا گیا جبکہ طلبا نے پاک فوج کے ساتھ پورا دن گزارا۔
’’خونِ دل دے کر نکھاریں گے رُخِ برگِ گلاب
ہم نے گلشن کے تحفظ کی قسم کھائی ہے‘‘پاک فوج کےجوانوں کا عزم کا مشاہدہ کرنے کےلیے
پاکستانی کی جامعات کے طلبا،طالبات اورماہرین تعلیم کا لاہور گیریژن کا دورہ
پاک فوج کی آپریشنل صلاحیتوں اور ٹیکنیکل اپروچ پر بریفنگ بھی دی گئی pic.twitter.com/xx4SvC0JdL
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) November 3, 2021
آئی ایس پی آر کے مطابق طلبانےجوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں،بلندعزم اورحوصلےکی تعریف کی جبکہ جامعات کےوائس چانسلرزاوراساتذہ بھی اس موقع پرموجودتھے۔
طلبا نے آرمر، آرٹلری اور انفنٹری یونٹس کے جوانوں سے ملاقات کی اور آؤٹ ڈور فیلڈ سرگرمیوں میں بھی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔طلبا،طالبات اوراساتذہ نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کی تعریف کی اور بہت ہی زیادہ متاثرہوئے








