نامعلوم ملزمان کی وکلاء پر فائرنگ، 1ہلاک 2 زخمی

0
134

ٹانک: تجوڑی کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے وکلاء پر فائرنگ کی جس کی زد میں آکر سینئر قانون دان جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں تجوڑی کے قریب پیش آیا جہاں موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم ملزمان نے وکلاء کی گاڑی کو گولیوں سے چھلنی کردیا۔

فائرنگ کے نتیجے میں سینئر قانون دان دلنواز جاں بحق ہوگئے جب کہ ساتھی وکلاء مصطفٰی اور ابرار زخمی ہیں۔فائرنگ کا واقعہ تھانہ گل امام کی حدود میں پیش آیا تھا جس کی اطلاع ملتے ہی تھانہ گل امام کی پولس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کروایا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وکلاء ضلع کچہری سے چھٹی کر کے اپنے گاؤں اماخیل جا رہے تھے۔پولیس نے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔گزشتہ چند ماہ سے خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوگیا، جس میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں اور معروف شخصیات کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

اوکاڑہ : ایک طرف مہنگائی, دوسری طرف ڈاکو،عوام بے حال

دوسری طرف سندھ ہائی کورٹ نے مبینہ جعلی پولیس مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت کے خلاف درخواست کی سماعت کرتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کر لی۔دورانِ سماعت عدالتِ عالیہ میں پولیس حکّام کی جانب سے واقعے کی رپورٹ پیش کی گئی۔

سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ کو انکوائری مکمل کر کے 30 دن میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے حکم دیا کہ پولیس اہلکاروں پر لگائے گئے الزامات سے متعلق مکمل انکوائری کی جائے اور آئی جی سندھ معاملے کی شفاف تحقیقات کر کے 30 دن میں رپورٹ پیش کریں۔

ڈی جی خان : وقت کی پابندی نہ کرنے پر ورکنگ جرنلسٹ کا آر پی او کی پریس کانفرنس…

عدالت میں پیش کی گئبی پولیس کی رپورٹ میں مقتول محمد بخش کے خلاف مختلف مقدمات درج تھے۔عدالت نے پولیس رپورٹ پر ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مقتول کا کرمنل ریکارڈ تھا تو وہ بھی عدالت میں پیش کرنا چاہیے تھا۔

دوسری جانب درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ محمد بخش کو پولیس اہلکاروں نے گھر سے اغواء کیا اور اس کی رہائی کے لیے 3 لاکھ روپے مانگے۔درخواست گزار کے وکیل کے مطابق پیسے نہ دینے پر پولیس نے محمد بخش کو جعلی مقابلے میں ہلاک کر دیا۔

Leave a reply