اوکاڑہ : ایک طرف مہنگائی, دوسری طرف ڈاکو،عوام بے حال

اوکاڑہ باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر)ایک طرف مہنگائی, دوسری طرف ڈاکو،عوام بے حال،شکایت کریں تو کس کو کریں شہری عدم تحفظ کا شکار
اوکاڑہ کے علاقہ حجرہ شاہ مقیم میں کیبل نیٹ ورک کا کام کرنے والے نوجوان کی گاڑی پرقصبہ شیر گڑھ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ خوش قسمتی کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ۔کیبل آپریٹر شہزاد ساقی کراس فائرنگ میں معجزانہ طور پر فیملی سمیت محفوظ رہا۔ڈاکووں نے ناکہ لگارکھا تھا مزاحمت پر ایک راہگیر کو زخمی کردیا ۔ کار سوار شہزاد فیملی کے ہمراہ حجرہ شاہ مقیم سے اپنےسسرال رینالہ خورد جا رہا تھا۔ بدنام زمانہ ڈاکو ناکہ امباں والی پلی پرگاڑی کی سپیڈ کم ہوتے ہی سات ڈاکووں نے گھیر لیا ۔ فائرنگ کے بعد مسلح ڈاکودھند کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دو موٹرسائیکلیں چھوڑ کر فصلوں میں فرار ہوگئے پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کئے ۔پولیس کا کہناہے کہ بہت جلد ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا جائیگا،

Leave a reply