ان کو ووٹ دیں جو اسمبلی میں جا کر ان کے مسائل کی بات کرے، سعید غنی

0
36

ان کو ووٹ دیں جو اسمبلی میں جا کر ان کے مسائل کی بات کرے، سعید غنی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر ،پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ انتخابات میں عمران خان خود حصہ لے رہے ہیں، ملتان میں شاہ محمود قریشی کی بیٹی امیدوار ہیں ، آج کی تاریخ تک عمران خان قومی اسمبلی کا ممبر ہیں ،

میڈیا سے بات کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ ایک سے زیادہ نشستوں پر قومی اسمبلی الیکشن لڑنے والے کو ایک ہی نشست رکھنی ہوگی، عمران خان ساری یا ایک دو نشستیں جیت جاتے ہیں تو ایک نشست پر ممبر بنیں گے ،عمران خان نے تمام نشستوں پر امیدوار بن کر الیکشن نظام کی مذاق اڑانے کی کوشش کی ، اگر نیتجہ یہ نکلے کہ پھر دو ماہ بعد بھی اس حلقے میں دوبارہ الیکشن ہونا ہے تو اس بڑا مذاق نہیں،لوگ ان کو ووٹ دیں جو اسمبلی میں جا کر ان کے مسائل کی بات کرے، آپ نے استعفے دیے، بلانے پر جاتے نہیں، قبول کرنے پر کہتے ہیں غلط قبول کیا گیا عمران خان نے ڈراما رچایا کہ سائفر آیا، سازش ہوئی، وہ بھی کھل کر سامنے آ گیا،16اکتوبر کوضمنی انتخابات ہوں گے،عمران خان نے تمام اداروں اور ملک کے قانون کو مذاق بنایا ہوا ہے ،

دوسری جانب وفاقی وزیر ساجد حسین طوری نے بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقہ ہنہ اوڑک کا دورہ کیا، صوبائی وزیر لیبرز نوابزادہ گہرام خان بگٹی، آئی ایل او کا وفد اورآل پاکستان لیبرز فیڈریشن کے عہدیداران وفاقی وزیر ساجد حسین طوری کے ہمراہ تھے، وفاقی وزیر ساجد حسین طوری کا کہنا تھا کہ آئی ایل او سمیت بین الاقوامی محکموں کو اپنی وزارت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتا ہوں. مجھے یقین ہے کہ ہمارے مزدور جلد ہی اپنے پیروں پر کھڑے ہوں گے کیونکہ ہم ان کے ساتھ ہیں، ہم محنت کشوں, مزدوروں، اور معماروں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے،

علاوہ ازیں ووٹ لسٹ اندراج اور نظر ثانی معاملہ، سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے تمام صوبائی صدور کو نئے ووٹ اندراج کی ہدایت کردی اور کہا کہ الیکشن کمیشن کی جاری کردہ نئی انتخابی فہرستوں اور نظر ثانی لسٹوں کا معائنہ کریں، نئی ووٹرز لسٹوں میں نئے اندراج کو یقینی بنایا جائے، ضلعی صدور شائع کردہ انتخابی فہرستوں کی جانچ پڑتال کریں،پارٹی عہدیداران ووٹرز لسٹوں میں درستگی اور نئے اندراج کو یقینی بنایا جائے،

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

عارف علوی بھی اپنی غیرجانبداری سے ہٹ کر پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے

فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

لسبیلہ ہیلی حادثہ، پاک فوج کیخلاف مہم میں یوٹیوبر سمیت سوشل میڈیا ایکٹوسٹ بھی شامل

Leave a reply