امریکا نے ایران کےخلاف میدان مارنے کےلیے تمام تر امیدیں اقوام متحدہ سے باندھ لی ہیں.
تفصیلات کے مطابق :امریکہ کے سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وہ خود سفارتکاری کو کامیاب ہونے کے تمام مواقع دینا چاہتے ہیں تاہم انہوں نے واضح کیا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران امریکہ، ایران کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی معاونت حاصل کرنے کی پوری کوشش کرے گا۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اقوام متحدہ بھی فیصلہ کن مؤقف اختیار کرے گی۔یوں ایران سے لڑنے کے لیے اقوام متحدہ کا سہار ڈھونڈا جا رہا ہے
سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملوں کو امریکا نے ایران کے ذمہ لگایا تھا.، اسی طرح اسرائیل نے بھی ان حملوں کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا تھا ، آج برطانیہ بھی ایرن کو مورد الزام ٹھہرا چکا ہے ، سعودی عرب اس سلسلے میں پیلے ہی اپنے ایران کے خلاف ثبوت دے چکا ہے.