مزید دیکھیں

مقبول

بلاول سے امریکی ناظم الامور،فرانسیسی سفیر،برطانوی ہائی کمشنرکی ملاقات

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری...

بھارتی معروف گلوکارہ کی خودکشی کی کوشش،وینٹی لیٹر پر منتقل

بھارتی شہر حیدرآبار میں معروف پلے بیک سنگر کلپنا...

خواتین کے بغیر ملک کی ترقی نا ممکن ہے،مریم اورنگزیب

لاہور: پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا...

جب تک مظلوم کوانصاف نہیں مل جاتا:میں پیچھے نہیں ہٹوں‌ گا:مبشرلقمان بھی نورمقدم کے وکیل بن گئے

لاہور:جب تک مظلوم کوانصاف نہیں مل جاتا:میں پیچھے نہیں ہٹوں‌ گا:مبشرلقمان بھی نورمقدم کے وکیل بن گئے،اطلاعات کے مطابق معروف صحافی مبشرلقمان نے ایک بارپھراس بات کے عزم کا اظہارکیا ہے کہ جب تک نورمقدم کے ورثا کوانصاف نہیں مل جاتا وہ ایک قدم بھی اس کیس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے

ذرائع کے مطابق یہ عزم انہوں نے اس وقت دہرایا جب مبشرلقمان کونورمقدم کے قاتل ظاہرجعفرکے وکلا کی طرف سے دھمکیاں‌دی گئیں اورپھران دھمکیوں کے بعد ملک اوربیرون ملک سے لاکھوں چاہنے والوں نے مبشرلقمان کے ساتھ کھڑا رہنے کا عہد کیا

 

 

https://twitter.com/mubasherlucman/status/1424391383914328065

 

باغی ٹی وی کے مطابق مبشرلقمان تو پہلے ہی اس موقف پرقائم تھے کہ نورمقدم کے قاتلوں‌ کوکیفرکردار تک پہنچانے میں وہ انصاف کودستک دیتے رہیں گے مگرجب سے ان کے حق میں یہ آواز بلند ہوئی ہے کہ :قدم بڑھائیں مبشرلقمان ہم تمہارے ساتھ ہیں‌: تواس اخلاقی حمایت کے بعد ان کے حوصلے اوربلند ہوگئے ہیں‌

یہی وجہ ہے کہ مبشرلقمان نے اس اخلاقی مدد کے بعد پھریہ عزم کیا ہے کہ وہ ظالم کا ہاتھ روکنے اورمظلوم کوانصاف ملنے تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے خواہ ان کو اس معاملے پرمالی اخراجات آجائیں وہ ایک قدم بھی پیچھے ہٹنے کے لیے تیار نہیں