بھارتی فلموں کے ڈائریکٹرز اور پروڈیوسرز نے اپنی اگلی فلمیں "کشمیر ہمارا ہے” کے نام سے بنانے کا پلان کرلیا ہے.
تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت کے آرٹیکل 370 اور 35 اے کی منسوخی کے بعد سے بھارتی فلموں کے ڈائریکٹرز اور پروڈیوسرز نے فیصلہ کیا ہے کہ اب سے بہت ساری فلمیں ایسی بنائی جائیں گی جس میں کشمیر کو بھارت کا حصہ دکھایا جائے گا. یہ ہی نہیں ان فلموں کا نام آرٹیکل 370، آرٹیکل 35 اے، کشمیر ہمارا ہے رکھا جائے گا. اس حوالے سے ایک رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں انکشاف ہوا ہے کہ صرف ممبئی میں ہی 50 سے زائد ایسے فلم ڈائریکٹرز ہیں جنہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ اگلی فلموں کشمیر سے متعلق بنائی جائیں گی اور کشمیر کو باقاعدہ بھارت کا حصہ دکھایا جائے گا.
دوسری جانب اس سے قبل بھی جب بھارتی ائیر فورس نے فروری میں بالاکوٹ پر حملہ کیا تھا تب بھی بھارتی فلموں کے ڈائریکٹرز اور پروڈیوسرز نے پلوامہ کے ہیروز کے نام سے فلمیں بنانے کا اعلان کیا تھا.